مظفر وارثی

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

NTK Muzaffar Warsi.jpg

مرکزی صفحہ
اردو شاعری

آپ کا اصل نام محمد مظفر الدین احمد صدیقی تھا اور آپ 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ [ یو پی ، بھارت ] میں پیدا ہوئے ۔ والد بزرگوار الحاج صوفی شرف الدین احمد صدیقی "فصیح الہند" اور "شرف الشعرا ء جیسے القابات سے پہچانی جانے والی ایک عالم شخصیت تھے جنہوں نے کم ازکم دو درجن ادبی و دینی کتاب لکھیں۔ وہ صوفی شرف الدین احمد صدیقی صوفی وارثی میرٹھی کے نام سے مشہور تھے ۔ وارثی نسبت حاجی وارث علی کے سلسلے سے ہے ۔ مظفر الدین احمد صدیقی بھی اسی سلسلے میں بیعت ہوئے اور مظفر وارثی کے نام سے پہچانے گئے ۔ ابتدائی تعلیم میرٹھ ہی میں حاصل کی ۔ ادیب فاضل کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی ۔ ذرائع معاش کے لئے 1953 سے 1989 تک اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے وابستہ رہے ۔


تصانیف[ترمیم]

آپکی 20 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں ۔ جن میں حمد،نعت ، نظم، غزل، نظم، مناقب ، سلام ، گیت ، قطعات اور ہائیکو سب شامل ہیں ۔ حمدیہ و نعتیہ مجموعے درج ذیل ہیں


  • الحمد ۔ غالبا حمد پر مشتمل اردو شاعری کا پہلا مجموعہ ہے [1]
  • باب حرم . نعتیہ مجموعہ ۔ اس کے اب تک 6 ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں
  • نور ازل | کعبہ ء عشق | دل سے در نبی تک | میرے اچھے رسول | صاحب التاج | امی لقبی

اور اس کے علاوہ ،برف کی ناو، لہجہ ، کھلے دریچے، بند ہوا، راکھ کے ڈھیر میں پھول، تنہا تنہا گذری ہے ، دیکھا جو تیر کھا کے حصار، ظلم نہ سہنا ، لہو کی ہریالی ، ستاروں کی آب جو ، صبح کا تارہ اور کچھ مزید کتابیں آپ کی غزل، نظم ، قطعات، ہائیکو اور دیگر اصناف کی نمائندہ ہیں ۔

مظفر وارثی بحثیت نعت خواں[ترمیم]

آپ ان خوش قسمت عشاقان ِ نبی میں سے ہیں کہ جنہیں نعت گوئی کی ساتھ ساتھ ایک مسحور کن آواز اور دل نشین انداز بھی عطا ہوا ۔ آپ کی پڑھی ہوئی کئی نعتیں عشروں تک پی ٹی وی کی زینت رہیں ۔ نعت خوانی کے حوالے سے امیر حرم ۔ شہید اعظم ،الحمد ، عظمت بشر اور آواز کی تصویر کے نام سے نعتیہ کیسٹس بھی ریلیز ہوئے ۔

مشہور کلام[ترمیم]

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے اور یا رحمتہ اللعالمیں کی نعت گوئی اور نعت خوانی کے سب مشہور کلام ہیں ۔ ان کلاموں نے ہوا کے دوش پر جہاں جہاں سفر کیا ۔ مظفر وارثی کی پہچان بنتا گئے ۔ انہی کلاموں کی برکت سے مظفر وارثی کی غزل گوئی پس پردہ چلی گئی اور عوام الناس انہیں ایک نعت گو نعت خواں کے طور پر جاننے لگے ۔ مظفر وارثی نے اپنے نعتیہ مجموعے "دل سے در نبی تک " کے انتساب میں اپنی اس نئی پہچان کا ذکر بھی کیا ۔


اعزازات[ترمیم]

پرائیڈ آف پرفارمنس

صدارتی ایوارڈ

3۔ مولانا محمد علی جوہر ایوارڈ ،[ مولانا محمد علی جوہر اکیڈمی ، دہلی ، بھارت

4 ۔ بہادر شاہ ظفر ایوارڈ، عالمی مشاعرہ دہلی

5۔افتخار ِ غالب ایوارڈ ، دہلی

6۔ قومی تشخص ایوارڈ ، ادارہ قومی تشخص

7۔ وثیقہ ءِ اعتراف ، آج کا شاعر ، ہمدرد فاونڈیشن ، لاہور

وفات[ترمیم]

مظفر وارثی کو رعشے کا مرض تھا۔ کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد 28 جنوری 2011ء کو 77 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں مولانا محمد علی قصوری نے پڑھا ئی

بیرونی روابط[ترمیم]

نعت کائنات :۔ حصہ اول : https://www.youtube.com/watch?v=UtXmnhJwGNQ

اردو نعت : ۔ میرا پیمبر عظیم تر ہے :https://www.youtube.com/watch?v=4fz7AVYFjNY

مجموعہ حمد ’’الحمد‘‘ پی ڈی ایف

مجموعہ نعت ’’اُمّی لَقَبی‘‘ پی ڈی ایف

مزید دیکھیں[ترمیم]

سید منظور الکونین | قاری زبید رسول | صدیق اسماعیل | سعید ہاشمی | ام حبیبہ

اعظم چشتی | محمد علی ظہوری | عبدالستار نیازی |

حواشی و حوالہ جات[ترمیم]

  1. حوالہ درکار