مطافِ کعبہ اقدس میں نعتِ مصطفےٰؐ مانگوں . ریاض حسین چودھری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat kainaat P Riaz Hussain Chaudhry.jpg شاعر: ریاض حسین چودھری

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مطافِ کعبہ اقدس میں نعتِ مصطفےٰؐ مانگوں

خدائے روزوشب سے اورمانگوں بھی توکیا مانگوں

مدینے کے جزیرے پرمری کشتی ہے آپہنچی

خزانہ سامنے ہوتوبھلا نقشہ میں کیا مانگوں

مرامقصودکب ہے مال ودولت کی فراوانی

مدینے میں سکونت کا اقامہ اے خدامانگوں

میں شہرِ علم کی دہلیز پراے قادر مطلق

ردائے علم میں لیٹے ہوئے ارضِ وسما مانگوں

میں کتنا خود غرض ہوں امتی سلطانِ ؐطیبہ کا

کبھی تاجِ انا مانگوں کبھی خاکِ شفا مانگوں

مجھے رکھنا حصارِعجز میں اے داورِ محشر

بوقتِ عدل بھی تجھ سے حروفِ التجا مانگوں

سوانیزے پہ آکر آگ برسانے لگا سورج

خدائے شہرِ طیبہ کی خنک آب وہوا مانگوں

مہذب ساعتیں پھر لوٹ آئیں یارسول اللہ

درندوں کا میں اپنی سرزمیں سے انخلا مانگوں

مجھے تفہیم کے لعل وجواھر کی ملے تابش

بیاضِ نعت کے ہرہر ورق کاحاشیہ مانگوں

میں اربابِ قلم سے یا حبیب ؐ اللہ سر مکتب

خلافِ علم وانش ہرعمل پرتبصرہ مانگوں

مرے آباء نے یہ تاکید کررکھیّ ہے صدیوں سے

محمد ؐ کے وسیلے سے ہمیشہ ہردعا مانگوں

جہاں لمحے درودِپاک کا خیمہ لگاتے ہیں

اُسی خیمے کے اندر میں شب غارِ حرامانگوں

ریاضِ ؔ خوشنواکوبھی رعایا میں رکھیں شامل

محمدؐ کی غلامی کی خداسے انتہا مانگوں


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام