مصطفی ذات یکتا آپ ہیں ۔ احمد رضا بریلوی

"نعت کائنات" سے
This is the latest revision of this page; it has no approved revision.
نظرثانی بتاریخ 07:43, 31 جولائی 2017 از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احمد رضا بریلوی ==== {{نعت}} ==== مصطفیٰ ذاتِ یکتا آپ ہیں یک نے جس کو یک بنایا آپ ہی...)

(فرق) ←پرانی تدوین | حالیہ نظرثانی (فرق) | →اگلا اعادہ (فرق)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شاعر: احمد رضا بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

مصطفیٰ ذاتِ یکتا آپ ہیں

یک نے جس کو یک بنایا آپ ہیں


آپ کی طلعت کو دیکھا جان دی

قبر میں پہنچا تو دیکھا آپ ہیں


آپ جیسا کوئی ہوسکتا نہیں

اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں


آپ کی خاطر بنائے دو جہاں

اپنی خاطر کیا بنایا آپ ہیں


آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں

جانِ جاں میری تمنا آپ ہیں


ہر درت آمد گدا بہرِ سلام

ہو بھلا اختر کا داتا آپ ہیں