"مصطفیٰ سے جو جوڑا ہے خوش نہاد و خوش نصیب" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === مص...)
(No difference)

تـجدید بـمطابق 08:19, 13 فروری 2020

"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مصطفی سے جو جُڑا ہے خوش نہاد و خوش نصیب

با محمد با خدا ہے خوش نہاد و خوش نصیب


دُور مدحِ مصطفی سے بد نصیب و بد خصال

فکر گر مدحت سرا ہے خوش نہاد و خوش نصیب


فیضِ آقا سے ہے روشن دل ہمہ اوقات اب

میرے سینے کا دِیا ہے خوش نہاد و خوش نصیب


ہے صراطِ حشر پر بھی مطمئن اُن کا غلام

ربّ ِ سلم سن رہا ہے خوش نہاد و خوش نصیب


خوش نصیبی خود ہے دربانِ فدایانِ نبی

ہر فدائے مصطفی ہے خوش نہاد و خوش نصیب


اوجؔ کی بھی حاضری بزمِ ثنا میں ہو گئی

اوجؔ بھی ادنیٰ گدا ہے خوش نہاد و خوش نصیب


مزید دیکھیے

نسیم سحر کے مضامین پر مشتمل مطالعات نعت اور مقصود علی شاہ کا دوسرا مجموعہ قبلہءِ مقال شائع ہوگیا ہے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات