مصروف ثنا میں ہے ثناخوان محمد ۔ رضوی امروہوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: رضوی امروہوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مصروفِ ثنا میں ہے ثناخوانِ محمد

ہے نغمہ سرا بلبل بستانِ محمد


خوش رنگ گُل وغنچہ معطّر ہیں فضائیں

صد رشکِ بہاراں ہے گلستانِ محمد


رضواں درِ جنت پہ ہمیں دیکھ کے بولا

آنے دو انہیں یہ ہیں غلامانِ محمد


محشر میں گنہگاروں کی بن جائے گی بگڑی

مل جائے اگر سایۂ دامانِ محمد


معراجِ نبی عرش کی عظمت کا سبب ہے

یوں کہیے یہ ہے عرش پہ احسانِ محمد


یہ نہ تھے تو بس اللہ تھا دنیا تھی نہ عقبیٰ

سمجھے بھی تو کس طور کوئی شانِ مصطفیٰ


رضوی یہ تقاضہ ہے غلامی کا نبی کی

جو کچھ بھی لکھو، لکھو بہ عنوانِ محمد