مصرع

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

ہر شعر دو ہم وزن اور ہم بحر سطروں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ شعر کی اس سطر کو مصرع کہتے ہیں ۔ یعنی ایک شعر دو مصرعوں پر مشتمل ہوتا ہے

مصرع یا مصرعہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مصرع اور مصرعہ، دونوں درست ہیں۔ جب فاعلن کے وزن پر باندھنا مقصود ہو تو مصرعہ لکھا جاتا ہے۔

عربی میں اس کی دو صورتیں ہیں: مصرع اور مصراع۔ اصل معنی کواڑ ہے۔ مصراع اردو میں تو نہیں آیا، فارسی میں بھی شاذ ہے۔ اس پر تصرف کر کے مصرعہ بنا لیا گیا ہے۔ اب یہ بھی درست ہے۔ یہ صورت اردو اور فارسی دونوں میں موجود ہے۔ عربی میں نہیں۔ غالب نے تثنیہ کا صیغہ مصرعتین لکھا ہے، جو صراحتاً غلط ہے۔

ترکیب کی صورت میں اسے مصرع ہی لکھنا چاہیے جیسے مصرع ثانی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مصرعہ میں ع مفتوح ہے۔ ہاے مختفی کی وجہ سے اضافت کے لیے ہمزہ آئے گا اور عین اور ہمزے کا تلفظ بیک وقت ادا نہیں ہوگا۔ ع کو ساکن کرنے کی صورت بھی نہیں نکلے گی۔ ان قباحتوں سے بچنے کے لیے اس کو اصل املا کے ساتھ لکھنا ہی درست ہوگا۔

مصرعے کی جمع عام طور پر مصارع سننے کو ملتی ہے لیکن یہ درست نہیں۔ مصرعے کی جمع مصاریع ہے۔ مَصارِع، ایک اور لفظ مَصرَع کی جمع ہے۔

حالت امالہ میں محققین میں اختلاف ہے۔ قدما کے خیال میں صرف ع کو زیر دے دینی چاہیے۔ دوسرا موقف یہ ہے کہ ے کا اضافہ کیا جائے گا۔ میرے نزدیک بعض دلائل کی روشنی میں دوسرا موقف بہتر اور راجح ہے۔

مصرعہ ، مصرع کی ایک املاء ہے ۔ اور یہ درست املا ہے ۔

پلیٹس، فیلن، شیکسپیئر، ییٹس، سٹائنگس، مولوی فیروز الدین، سید احمد دہلوی، شان الحق حقی، عصمت جاوید، وصی اللہ کھوکھر، پروفیسر عبد الحق، مولوی عبد الحق، علی اکبر دہخدا اور شمس الرحمن فاروقی نے اپنے لغات میں مصرعہ لکھا ہے۔مولانا غیاث الدین رامپوری نے غیاث اللغات میں مرکبات میں یہی املا درج کیا ہے۔ اردو لغت تاریخی اصول پر میں بھی مستقل لغت کی حیثیت سے یہ لفظ اور اس کے مرکبات شامل ہیں۔

خان آرزو، مرزا سودا اور استاد ذوق نے مصرعہ بر وزن فاعلن باندھا ہے۔


شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عمر فاروق وڑائچ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مصرع ، قافیہ ، ردیف


نعت کائنات پر نئی شخصیات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659