مرے لبوں پہ جو نعت رسول ہے بزمی ۔ سرفراز خان بزمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Logo naat virsa.jpg

شاعر : سرفراز خان بزمی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 12

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مرے لبوں پہ جو نعت رسول ہے بزمی

مری نگاہ میں دنیا فضول ہے بزمی


یہ صحن باغ یہ مہکا جو پھول ہے بزمی

بغیر لفظ کی نعت رسول ہے بزمی


جہاں پہ ختم ہیں جبرئیل کے پروں کی حدیں

وہاں سے آگے مقام رسول ہے بزمی


کٹے سروں سے معطر ہوئ فضائے فرات

یہ نخل گلشن زہرا بتول ہے بزمی


کہاں کہاں سے عقیدت تمہارے در کا غلام

نگاہ ناز بڑا بے اصول ہے بزمی


حضور! حشر میں مل جائے آپ کا دامن

حضور! آپ کے قدموں کی دھول ہے بزمی

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام