مرے آقا کی مسجد کے منارے داد دیتے ہیں ۔ یاور وارثی

نعت کائنات سے
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

linki=یاور وارثی

شاعر : یاور وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مرے آقا کی مسجد کے منارے داد دیتے ہیں

کبوتر نعت پڑھتے ہیں نظارے داد دیتے ہیں


میں پانی پر جو انگلی سے نبی کا نام لکھتا ہوں

مچل کر مجھ کو دریا کے کنارے داد دیتے ہیں


یہ کس نے لحن داؤدی میں چھیڑی نعت آقا کی

ہوائیں رقص میں ہیں چاند تارے داد دیتے ہیں


نبی کا ذکر کرنے کا مزا ہی اور ہوتا ہے

علی و فاطمہ کے جب دلارے داد دیتے ہیں


سلیقے سے جو شاعر مدحت سرکار میں برتے

دعائیں دیں کنائے ، استعارے داد دیتے ہیں


نبی کے ذکر کی محفل سجاتا ہوں تصور میں

برس کر دشت دل پر ابر پارے داد دیتے ہیں


نبی کی رحمتوں کا ذکر جب ہوتا ہے محفل میں

یتیم و بیکس و نادار سارے داد دیتے ہیں


رسول پاک جب ذکر خدا کرتے ہیں اے یاور

کلام پاک کے جتنے ییں پارے داد دیتے ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام