"مرا قلب جگمگایا، تجھے حمد ہے خدایا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{حمد}} === مرا...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 17:33، 11 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


حمدِ باری تعالی جل جلالہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مرا قلب جگمگایا، تجھے حمد ہے خدایا

ترا نام لب پہ آیا، تجھے حمد ہے خدایا


تری ذات ذاتِ واحد، تری شان شانِ عالی

تو ہی ہر جگہ سمایا، تجھے حمد ہے خدایا


تو زمیں، زماں کا خالق، تو ہی ہر مکاں کا مالک

تو نے ہر جہاں بنایا، تجھے حمد ہے خدایا


تو ہے لا شریک و واحد، ترا ذرّہ ذرّہ حامد

یہی نغمہ سب نے گایا تجھے حمد ہے خدایا


تری حرمتیں مسلّم، تری عظمتیں مسلّم

ترے در پہ سر جھکایا، تجھے حمد ہے خدایا


میں جو عیب سر بسر تھا، تری رحمتوں نے ڈھانپا

تجھے عیب پوش پایا، تجھے حمد ہے خدایا


تری رحمتوں کے قرباں، تری بخششوں کے قرباں

مجھے نار سے بچایا، تجھے حمد ہے خدایا


مری ماں نے اوجؔ مجھ کو، یہ سبق سدا پڑھایا

”تجھے حمد ہے خدایا، تجھے حمد ہے خدایا“


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات