مدحت نگار میں بھی ہوں خیرالانام کا ۔ ریاض حسین چودھری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:57، 4 اگست 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Naat kainaat P Riaz Hussain Chaudhry.jpg


شاعر: ریاض حسین چودھری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدحت نگار میں بھی ہوں خیرالانام کا

میں نے کیا ہے کام یہی ایک کام کا


پوشاکِ علم میرے قلم کو ملے حضور

اور زمزمہ عطا ہو درود و سلام کا


آندھی ہوائے شرکی چلی ہے مرے رسول!

خدشہ بہت ہے آدمی کے انہدام کا


نعتِ حضور سنّتِ پروردگار کا

لیکن جواب کیا ہو خدا کے کلام کا


جلنے لگے ہیں چشمِ تمنّا میں پھر چراغ

چھیڑا ہے کس نے ذکر مدینے کی شام کا


آہستہ سانس لے مرے جذبوں کی چاندنی

رتبہ اُنہیں ملا ہے بڑے احترام کا


اُس در کی حاضری کی تمنّا کیا کرو

جو مرکزِ نجات ہے ہر خاص وعام کا


ذکرِ خدا کے ساتھ ہو ذکرِ حبیب بھی

مقصد یہی ہے میرے سجود وقیام کا


لوحِ خیال آج بھی ویران ہے ریاض

عکس جمال دیں گے وہ نقشِ دوام کا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659