محمد فاروق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Muhammad Farooq.jpg


محمد فاروق پاکستان کے معروف قاری، نعت خواں اور صحافی ہیں۔ وہ طویل عرصے سے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) اور ریڈیو پاکستان سے بھی منسلک رہے۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے ان کی خدمات کے صلے میں 2000ء میں انھیں حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن نے انھیں 2005ء میں کوئٹہ مرکز سے بہترین نعت خواں کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا۔محمد فاروق کو دیگر کئی قومی ایوارڈ بھی عطا کیے گئے۔

محمد فاروق پاکستان کے پہلے شام کے اخبار روزنامہ ایوننگ سپیشل کوئٹہ کے بانی مدیر تھے، انہوں نے روزنامہ مشرق کوئٹہ کے جوائنٹ ایگزیکٹو ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی کئی برس فرائض سر انجام دیے آج کل وہ روزنامہ پاکستان میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

نعت خوانی کا سفر

اردو ، پنجابی، سندھی اور عربی میں نعت خوانی کرنے والے محمد فاروق نے نعت خوانی اس وقت شروع کی جب وہ پاکستان نیوی سکول، کراچی میں درجہ چہارم کے طالب علم تھے ۔ ان کو پچپن ہی میں بہت پذیرائی ملی ۔ اس حوصلہ افزائی کے لیے وہ مس رونق اور سر جاوید اقبال، اور اشرف شاد کا خصوصی ذکر کرتے ہیں ۔ سکول میں انٹر سکول مقابلوں میں انعام جیتنے سے ان کے شوق اور اعتماد میں اضافہ ہوا۔

1980ء میں پی ٹی وی سے بچوں کے پروگرام "سنگ سنگ چلو " میں معروف گلوکار سہیل رانا کے ساتھ اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔ تاہم اپنے بزرگوں کے کہنے پر موسیقی سے دور ہوتے ہوئے قرات و نعت کی طرف آگئے ۔

اعزازت

تلاوت قرآن

  • پہلی پوزیشن کل پاکستان حسن قرآت مقابلہ (1990ء)
  • قومی ایوارڈ (1992ء)
  • روزنامہ جنگ لاہور سے ایوارڈ
  • وحدت پاکستان ایوارڈ
  • روزنامہ مشرق لاہور سے ایوارڈ
  • تحریک منہاج القرآن اور لاہور پریس کلب کی طرف سے ایوارڈ (2008ء)

نعت خوانی

  • کل پاکستان نعتیہ مقابلے میں اول انعام (1991ء)
  • بہترین نعت خواں کا قومی اعزاز (1993ء)
  • وحدت پاکستان اعزاز(1993ء)
  • پی ٹی وی بہترین نعت خواں (2006ء) نامزدگی

صحافت

  • پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کی طرف سے بہترین اردو نیوز کاسٹر کا ایوارڈ (2000ء)
  • فاطمہ جناح ایوارڈ (2003ء)
  • یونیسیف اور بلوچستان سکا¶ٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے پیش خصوصی ایوارڈ
  • سول ڈیفنس کی طرف سے ایوارڈ
  • بلوچستان کے بہترین صحافی کا ایوارڈ (2004ء)


مشہور کلام

  • نہ پوچھو کتنے سورج جگمگائے خانۂ دل میں
  • مجھ کو کس دن ہوگی طیبہ کے سفر کی آگہی
  • وہی ذکر شہر حبیب ہے وہی راہگزار خیال ہے
  • میری ساری عمر کا حاصل جو بھی کچھ ہے جتنا بھی ہے
  • میں ہوں بے نوا میں شکستہ دل مجھے آرزوئے وصال ہے
  • پتے خوشبو دھنک

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات