محمد فاروق

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:52، 4 جنوری 2019ء از 116.0.54.29 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: '''محمد فاروق''' پاکستان کے معروف قاری، نعت خواں اور صحافی ہیں۔ وہ طویل عرصے سے پاکستان ٹیلی ویژن ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

محمد فاروق پاکستان کے معروف قاری، نعت خواں اور صحافی ہیں۔ وہ طویل عرصے سے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) اور ریڈیو پاکستان سے بھی منسلک رہے۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے ان کی خدمات کے صلے میں 2000ء میں انھیں حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن نے انھیں 2005ء میں کوئٹہ مرکز سے بہترین نعت خواں کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا۔محمد فاروق کو دیگر کئی قومی ایوارڈ بھی عطا کیے گئے۔

محمد فاروق پاکستان کے پہلے شام کے اخبار روزنامہ ایوننگ سپیشل کوئٹہ کے بانی مدیر تھے، انہوں نے روزنامہ مشرق کوئٹہ کے جوائنٹ ایگزیکٹو ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی کئی برس فرائض سر انجام دیے آج کل وہ روزنامہ پاکستان میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔