محمد الیاس حافظ، خوشاب

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

حافظ محمد الیاس حافظ، خوشاب

حافظ محمد الیاس حافظ، حافظ بھی ہیں اور تخلص بھی حافظ استعمال کرتے ہیں ۔ 30 اپریل ، 1992 کو خوشاب میں پیدا ہوئے اور آج کل انگہ ، وادی سون میں رہائش پذیر ہیں ۔ محمد الیاس نے ابتدائی تعلیم پرائمری سکول بھبھکہ و جامع مسجد سلطان آباد سے حاصل کی ۔ اردو سے شغف تھا تو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم اے کیا ۔ پیشے کے زمیندار ہیں اور خدمت کے لیے وائس پرنسپل غوثیہ گرلز کالج سلطان آباد کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ خطابت بھی آپ کا شوق ہے ۔

نعت گوئی کا شوق

بچپن ہی میں نعتوں کی آواز کانوں میں پڑی تو روح کو کشش محسوس ہوئی ۔ شاعری شروع کی تو اسی کشش نے نعت گوئی کی طرف راغب کردیا۔ نصیر الدین نصیر اور احمد ندیم قاسمی کی شاعری سے متاثر ہوئے ۔ طبیعت نے زور پکڑا تو ایک رہنما کی تلاش ہوئی ۔ عباس عدیم قریشی کی اصلاح و صحبت میسر ہوئی تو شعر سنورنا شروع ہوگئے ۔

مجموعہ نعت

سبیل عطاء

نمونہ کلام

١ تمام دہر کے آلام سے نجات ہوئی

حضور آپ کی جب چشمِ التفات ہوئی


مجھے تو سلکِ مراتب میں اتنا علم ہے بس

خدا کے بعد حبیبِ خدا کی ذات ہوئی


صفاتِ باری تعالی کی مظہرِ کامل

وہی ہے ذات جو گنجینہء صفات ہوئی


جب آئے خیر کی خیرات بانٹنے والے

زمانے بھر کی شر انگیزیوں کو مات ہوئی


ظہورِ حسنِ رخِ سید الوریٰ جو ہوا

تجلیات سے تابندہ کائنات ہوئی


وہاں سبھی کو مدینہ ہی یاد آیا ہے

جہاں بھی گوشہء امن و اماں کی بات ہوئی


طلوع نعت کا سورج ہوا تخیل میں

حریمِ قلب میں حافظ کبھی نہ رات ہوئی

اعزازات

  • ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) سرگودھا سے کم عمر حافظ کا ایوارڈ حاصل ہوا
  • فروغ نعت ایونٹ کی بہترین نعت کہنے پر سند افتخار عطا ہوئی

رابطہ

.انگہ بمقام سلطان آباد تحصيل نوشہرہ ضلع خوشاب

hfzilyas@gmail.com

+92300631437

مزید دیکھیے

پرویز ساحر | حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | راحل بخاری | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ | عبد القادر تاباں | وحید القادری عارف | محمد الیاس