محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں ۔ عبدالستار نیازی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:47، 25 اپريل 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : عبدالستار نیازی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== محبوب کی محفل کو محبوب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : عبدالستار نیازی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں

آتے ہیں وہی جن کو سرکار بلاتے ہیں


جن کا بھری دنیا میں کوئی بھی نہیں والی

اُن کو بھی میرے آقا سینےسے لگاتے ہیں


وہ لوگ خدا شاہد قسمت کے سکندر ہیں

جو سرورِ عالم کا میلاد مناتے ہیں


جو شاہِ مدینہ کو لجپال سمجھتے ہیں

دامانِ طلب بھر کر محفل سے وہ جاتے ہیں


اس آس پہ جیتا ہوں کہدے یہ کوئی آکر

چل تجھ کو مدینے میں سرکار بلاتے ہیں


مزید دیکھیے

عبدالستار نیازی