"مالیگاؤں میں نعتیہ روایت کوتقویت دینے والے مولانا محمد اسحٰق مقصدنقش بندی مجددی کی نعت گوئی پر مختصر شذرہ از مشاہد رضوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: شعراء زمرہ: نعت گو شعراء زمرہ: مالیگاوں تحریر : ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رض...)
 
 
سطر 38: سطر 38:
مولانا [[اسحٰق مقصد]] کے ان مصرعوں ’’بے نمک کھانے میں آتی نہیں لذت اچھی ‘‘- ’’مقصدؔ ہمارےشعروں سے آتی ہے بوے مشک‘‘پر غور کیجیے ، کسی صورت نہیں لگتا کہ یہ کسی قدیم دور کے شاعر کا کلام ہے بلکہ معنی آفرینی اور خیال کی ندرت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ جیسے یہ دورِ جدید کے کسی شاعر کاکلام ہے ۔ رب کریم مولانا [[ اسحٰق مقصد]] کی نعت گوئی کو شرفِ قبول بخشے اور ان کے فیض سے ہمیں مالا مال فرمائے ، آمین!  
مولانا [[اسحٰق مقصد]] کے ان مصرعوں ’’بے نمک کھانے میں آتی نہیں لذت اچھی ‘‘- ’’مقصدؔ ہمارےشعروں سے آتی ہے بوے مشک‘‘پر غور کیجیے ، کسی صورت نہیں لگتا کہ یہ کسی قدیم دور کے شاعر کا کلام ہے بلکہ معنی آفرینی اور خیال کی ندرت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ جیسے یہ دورِ جدید کے کسی شاعر کاکلام ہے ۔ رب کریم مولانا [[ اسحٰق مقصد]] کی نعت گوئی کو شرفِ قبول بخشے اور ان کے فیض سے ہمیں مالا مال فرمائے ، آمین!  


[[مشاہد رضوی ،مالیگاؤں ]]
[[ مشاہد رضوی ]]،[[مالیگاؤں ]]


14 ؍رمضان المبارک[[ 1440ھ]] ، 20؍مئی[[ 2019ء]] ، پیر
14 ؍رمضان المبارک[[ 1440ھ]] ، 20؍مئی[[ 2019ء]] ، پیر


=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===

حالیہ نسخہ بمطابق 18:52، 20 مئی 2019ء


تحریر : ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی

مالیگاؤں میں نعتیہ روایت کوتقویت دینے والے مولانا محمد اسحٰق مقصدنقش بندی مجددی (1266ھ/ 1346ھ) کی نعت گوئی پر مختصر شذرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مسجدوں میناروں کے شہرمالیگاؤں میں نعتیہ روایت کی پاکیزہ روشعبدالکریم عرف دادا میاں عطاؔ 1864ء /و 1964ء]])،منشی محمد شعبانؔ(1870ء/1929ء) ،امیر خاں امیرؔ قریشی(1895ء /1930ء)اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سے رفتہ رفتہ بڑھتی رہی۔ ایسی شخصیات میںمولانا محمد اسحٰق مقصد نقش بندی مجددی(1266ھ/1346ھ) کی مساعی بھی قابل ذکر ہے۔ آپ مشہور استاذِ سخن حافظ مراد (پیدایش1860ء / وفات1928ء)کے نہ صرف چہیتے شاگرد تھے بلکہ خواہر زادے بھی تھے۔ مولانااسحٰق مقصد کے والدمیرابخش کےانتقال کے بعد ان کی شفیق والدہ نے بڑی محنت اور شفقت و محبت سے ان کی پرورش کی اور انھیں اعلیٰ تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کیے۔ مولانا محمداسحٰق مقصدؔمالیگاؤں کے ایک ایسے جامع الصفات بزرگ کا نام ہےجنھیں یہاں بے پناہ عقیدت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ان کا آستانہ آج بھی مرجعِ خلائق ہے۔ سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ میں مشہور بزرگ حضرت مولانا سید محمد برکت علی نقش بندی مجددی قدس سرہٗ (1270ھ/1345ھ)سے بیعت و خلافت یافتہ اس روحانی شخصیت نے جہاں علومشریعت کی درس گاہ آراستہ کی وہیں معارف طریقت کے لیے بھی محفلیں سجائیں ۔شعر وادب میں بھی آپ یگانۂ روزگار تھے۔مبادیات شعر اور علم عروض پر گہری نظر تھی ۔ آپ غزلیہ اوربہاریہ شاعری بھی کیا کرتے تھے ۔ ’’ ترقیِ سخن‘‘ بمبئی ، ’’ گلدستہ‘‘ مدراس اور ’’معیارِ سخن ‘‘ مالیگاؤں میں آپ کی غزلیں ملتی ہیں ۔آپ چوں کہ دینی مزاج اور صوفیانہ رنگ و آہنگ میں رچے بسے ہوئے تھے یہی وجہ ہے کہنعت گوئی کی طرف بھی مائل ہوئے ۔غزلیہ شاعری کے علاوہنعتیہ شاعری اور تصوفانہ رنگ و آہنگ سے مزین کلام بھی آپ کی شعری کائنات میں شامل ہیں۔خصوصاًمالیگاؤں میں نعت گوئی کے دوسرے دو رکینعتیہ شاعری میں نئے رجحانات اور داخلی محسوسات اور جذبات کی صداقت کے ساتھ ساتھ فنی و فکری محاسن کی رنگارنگی ان کی شاعرانہ ریاضتوں کا رہینِ منت ہے ۔ آپ کی نعتوں میں روایتی موضوعات کے جلو میں نئے رجحانات بھی چمکتے دکھائی دیتے ہیں ۔ ذیل میں آپ کے چند منتخب نعتیہ اشعار نشانِ خاطر کریں :

ہر شَے میں تیرے نور کا جلوہ ہے یانبی

موسیٰ نہیں کہ طور سے ہو لَو لگی ہوئی

تشنہ ہوں عشقِ چشمِ جنابِ رسول کا

مرقد میں کیوں نہ آنکھ ہو میری کھلی ہوئی


بندگی کا ہے مزہ جب کہ ہو الفت تیری

بے نمک کھانے میں آتی نہیں لذت اچھی

ساری مخلوق ہوئی آپ کے باعث پیدا

سارے نبیوں کو ملی تم کو رسالت اچھی


مقصدؔ ہمارےشعروں سے آتی ہے بوے مشک

مصروف وصفِ زلف میں ہم صبح و شام ہیں

مولانا اسحٰق مقصد کے ان مصرعوں ’’بے نمک کھانے میں آتی نہیں لذت اچھی ‘‘- ’’مقصدؔ ہمارےشعروں سے آتی ہے بوے مشک‘‘پر غور کیجیے ، کسی صورت نہیں لگتا کہ یہ کسی قدیم دور کے شاعر کا کلام ہے بلکہ معنی آفرینی اور خیال کی ندرت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ جیسے یہ دورِ جدید کے کسی شاعر کاکلام ہے ۔ رب کریم مولانا اسحٰق مقصد کی نعت گوئی کو شرفِ قبول بخشے اور ان کے فیض سے ہمیں مالا مال فرمائے ، آمین!

مشاہد رضوی ،مالیگاؤں

14 ؍رمضان المبارک1440ھ ، 20؍مئی2019ء ، پیر

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مضامین میں تازہ اضافہ
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات