لوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:49، 27 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

لوری ایسا کوئی بھی گیت یا شاعرانہ جملے، جو عورتیں بچوں کو سلانے یا روتے ہوئے بچے کو چپ کرانے کے لیے آہستہ آہستہ سر میں گاتی ہیں۔اب تک کی تحقیقات کے مطابق، 2 ہزار قبل مسیح میں بھی لوری کا ثبوت ملتا ہے۔ بنیادی طور پر اس کی اہمیت سماجی اور ثقافتی تناظر میں ہے۔ بعض لوگ چار ہزار سال قبل تک کی تاریخ میں لوری کا ذکر موجود پا چکے ہیں۔ چار ہزار پرانی لوری کا مفہوم یہ تھا کہ جب بچہ روتا ہے تو خدا نارض ہو جاتا ہے۔<REF> [1] رحمان حفیظ ۔ فیس بک پر ایک گفتگو </REF>

لوری برصغیر میں لوک گیتوں کی طرح رائج رہی ہے۔ جہاں تک ہیت کا تعلق ہے تو اس بین الاقوامی صنف سخن کو گیت قرار دیا جا سکتا ہے یعنی یہ نظم کی ایک صورت ہے اور نظم ہی قدیم ترین صنف سخن ہے۔ تاریخی طور پر نظم کی کوئی ہیت نہیں ہوتی تھی ۔ بعد ازیں جب ادب نے ترقی کی اور نقد و نظر کا سلسلہ شروع ہوا تو نظم کے ذیلی فارمیٹ ترتیب دئیے گئے۔ البتہ لوری لکھی ہی بہت کم گئی اور مرتب بھی کم کم کی گئی اس لئے اس کے بارے میں کم معلومات میسر ہیں اور جو ہیں ان کے مطابق اس کا کوئی خاص فارمیٹ نہیں ہے۔ یہ ایک جملے پر بھی مشتمل ہو سکتی ہے اور مختلف بندوں ( ستانزا) کی شکل میں بھی۔یہ بھی یاد رہے کہ اردو ادب کی بہت سی اہم تواریخ میں لوری کا ذکر شامل ہے۔ کوئی 150 سال پہلے لوری اک ایک انتخاب بھی شائع ہوا تھا جو شاید فورٹ ولیم کالج کا کارنامہ تھا۔ <ref> مستند حوالہ درکار </REF>

لوری کی ایک مذہبی حثییت بھی ہے جیسے جھولنا جس میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بچپن کو منظوم انداز میں بیان کیا جاتا ہے۔نعتیہ ادب میں "لوری" کی اور مثالیں بھی ملتی ہیں


آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار

آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار

پڑھتے ہیں صلی اللہ وسلم آج در و دیوار نبی جی

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو

بارہ ربیع الاول کو وہ آیا در یتیم

ماہ نبوت مہر رسالت،

صاحب خلق عظیم نبی جی

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو

حامد و محمود اورمحمد دو جگ کا سردار

جان سے پیارا راج دلارا رحمت کی سرکار نبی جی

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو

یٰسین و طہٰ کملی والا قرآن کی تفسیر حاضر و ناظر،

شاہد و قاسم آیا سراج منیر نبی جی

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو

اول و آخر سب کچھ جانے دیکھے بعید و قریب

غیب کی خبریں دینے والا اللہ کا پیارا حبیب نبی جی

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو

دور بلائیں کرنے والا امت کا غم خوار حافظ و حامی ،

شافع و نافع رحمت کی سرکار نبی جی

اللہ للہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو

پیاری صورت ہنستا چہرہ منہ سے جھڑتے پھول

نور کا پتلا چاند سا مکھڑا حق کا پیارا رسول

نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو

جبریل آئے جھولا جھلانے لوری دے ذیشان

سوجا سوجا رحمت عالم میں تیرے قربان نبی جی

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہٰ الا ھو

کفر وشرک کی کالی گھٹیائیں ہوگئیں ساری دور

مشرق و مغرب و دنیا اندر ہوگیا نور ہی نور نبی جی

مزید دیکھیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نظم | آزاد نظم | نظم معری | غزل | قصیدہ | قطعہ | رباعی | مثنوی | مرثیہ | دوہا | ماہیا | کہہ مکرنی | لوری | گیت | سہرا | کافی | ترائیلے | سانیٹ | ہائیکو |


حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]