لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب ۔ علامہ اقبال

"نعت کائنات" سے
نظرثانی بتاریخ 23:27, 31 جولائی 2020 از 194.74.255.66 (تبادلۂ خیال)$7

(فرق) ←پرانی تدوین | Approved revision (فرق) | حالیہ نظرثانی (فرق) | →اگلا اعادہ (فرق)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شاعر: ڈاکٹر علامہ محمد اقبال


نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حجاب

عالمِ آب و خاک میں تیرے حضور کا فروغ ذرہ ریگ کو دیا تو نے طلوعِ آفتاب

شوکت سنجر و تیرے جلال کی نمود فقر و جنید بایزید تیرا جمال بے نقاب

شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام میرا قیام بھی حجاب میرا سجود بھی حجاب

تیری نگاہِ ناز سے دونوں مراد پاگئے عقل و غیاب و جستجو عشق حضور و اضطراب

نعت خوانوں کی پذیرائی[ترمیم]

مزیددیکھیے[ترمیم]

علامہ اقبال | کلام اقبال میں نعتیہ عناصر | وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یسیں ، وہی طہ