لامحدود ۔ ریاض حسین چوہدری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:33، 28 اکتوبر 2019ء از 72.255.7.133 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ریاض حسین چودھری کا یہ مجموعۂ حمد و مناجات ذوالنورین، پیکرِ شرم و حیا سیدنا حضرت عثمانِ غنیؓ کے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

ریاض حسین چودھری کا یہ مجموعۂ حمد و مناجات ذوالنورین، پیکرِ شرم و حیا سیدنا حضرت عثمانِ غنیؓ کے نام منسوب کرتے ہوئے ربِ کریم سے صلہ مانگتے ہیں کہ’’ اے خدا! روزِ محشر مجھے میرے آقاؐ کے سامنے شرمندہ نہ ہونے دینا، مَیں اپنے شفیق آقاؐ کا سامنا نہ کر پاؤں گا۔‘‘ شیخ عبدالعزیز دباغ ـ’’لامحدود کی رمزِ اظہار‘‘ کے عنوان سے تعارف میں لکھتے ہیں: ’’ ریاض کا نفسِ مدرّک تو ’’عبدہٗ‘‘کے شعورِ ذات سے منورہے۔ لا محدود کے سامنے بندگی کی قیود میں رہتے ہوئے، خشوع و خضوع میں لپٹے ہوئے ، ’’کشکولِ آرزو‘‘ ہاتھ میں لئے وہ ایک صاحبِ نطق سائل ہیں ۔ چنانچہ ’’لامحدود‘‘ میں ان کا حمدیہ کلام ایک سائل کا لب و لہجہ لئے ہوئے ہے۔ جو قافیے اور ردیفیں وہ یہاں استعمال کر رہے ہیں وہ پہلے نعتیہ کلام کے تیرہ مجموعوں میں کم ملتی ہیں۔ وہاں وہ ثنا گو ہیں جبکہ یہاں وہ مالک کی تسبیح و توصیف کرتے ایک ’’مسکین منگتا‘‘ بن کر التجائیں کر رہے ہیں۔‘‘<ref>لامحدود (2017) </ref>

ریاض چوہدری کے مزید حمدیہ و نعتیہ مجموعے

حوالہ جات