قلم نے لوح پر نام محمد جب لکھا ہو گا۔ غلام سرور لاہوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:11، 16 فروری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: غلام سرور لاہوری === {{نعت }} === قلم نے لوح پر نام محمد جب لکھا ہوگا خوشی سے بڑھ ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: غلام سرور لاہوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

قلم نے لوح پر نام محمد جب لکھا ہوگا

خوشی سے بڑھ کے فورا شاخ ِ طوبی بن گیا ہوگا


زمیں پر جب محمد مصطفیٰ پیدا ہوا ہوگا

سر ِ چرخ ِ بریں، سوئے زمیں اس دن جھکا ہوگا


جو مقبول محمد ہے وہ مقبول خدا ہوگا

ملا ہوگا محمد سے احد سے کب جدا ہو گا


نبی کا تذکرہ جب اپنی محفل میں ہوا ہوگا

زبان پر سب کے جاری کلمہ ئِ صلی علی ہوگا


در ِ جنت غلامان ِ محمد پر کھلا ہوگا

وہاں رضوان بھی استقبال کی خاطر کھڑا ہوگا


اگر عشق ِ محمد سے کسی کا دل لگا ہوگا

خدا جانے کے وہ ساری خدائی سے جدا ہوگا


ادا جس شعر میں مضمون ِ نعت ِ مصطفیٰ ہوگا

خریداروں کے مجمع میں وہ موتی بے بہا ہوگا


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات