قسمت سے آ گیا ہوں محبوبؐ کی گلی تک - شاکر رضوی شاکر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:22، 18 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=نعت ورثہ شاعر : شاکر رضوی شاکر مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری:...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Logo naat virsa.jpg


شاعر : شاکر رضوی شاکر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر :35

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

قسمت سے آگیا ہوں محبوب کی گلی تک

یاد وطن نہ آنا اب وقت آخری تک


دیدار کی تمنا لائی ہے اس سکھی تک

لطف آشنا ہیں جس کے لاریب اجنبی تک


ادنی سی اک جھلک پر قرباں ہے سارا عالم

حالانکہ وہ حقیقت پردے میں ہے ابھی تک


شمس و قمر نے دھوون پایا ہے جب قدم کا

پہنچیں بھلا یہ کیسے پھر چہرہء نبی تک


ماہ نجوم کی کیا وقعت ہے ان کے آگے

قدموں پہ لوٹتی ہے سورج کی روشنی تک


کیا چھوٹ پڑ رہی ہے رخسار مصطفے کی

ہر چیز آئینہ ہے افلاک سے زمی تک


جان مراد آئے خوشیوں کے ابر چھائے

شادی منا رہی ہے عالم میں مفلسی تک


شاہوں سے کوئی کہہ دے ترچھی نظر نہ دیکھے

رکھتے ہیں ان کے منگتے ٹھوکر میں خسروی تک


مرشد نے جو پلایا تھا بادہء محبت

مخمور ہے اسی سے شاؔکر کی شاعری تک

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام