"قائم چاند پوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: شعراء قائم چاند پوری کی کلیات میں مخمّس کی صورت میں ایک ہجو بعنوان ’’در ہجو...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3: سطر 3:
[[زمرہ: شعراء]]
[[زمرہ: شعراء]]


[[قائم چاند پوری]] کی کلیات میں مخمّس کی صورت میں ایک ہجو بعنوان ’’در ہجو قاضی‘‘ ملتی ہے جس میں قاضی کو شریعت کا سوداگر اور دینِ نبیؐﷺکی مخالفت میں تلوار اٹھانے والا کہا گیا ہے۔ ۹؎ مندرجہ ذیل اشعار میں شاعر نے نبی کریم  ﷺ کی نیابت کا فرض ادا نہ کرنے پر قاضی کو لعن طعن کی ہے، ہجو کا آغاز اس طرح ہوتا ہے:
[[قائم چاند پوری]] کی کلیات میں مخمّس کی صورت میں ایک ہجو بعنوان ’’در ہجو قاضی‘‘ ملتی ہے جس میں قاضی کو شریعت کا سوداگر اور دینِ نبیؐﷺکی مخالفت میں تلوار اٹھانے والا کہا گیا ہے۔  مندرجہ ذیل اشعار میں شاعر نے نبی کریم  ﷺ کی نیابت کا فرض ادا نہ کرنے پر قاضی کو لعن طعن کی ہے، ہجو کا آغاز اس طرح ہوتا ہے:


ع    اے قاضیٔ بے مہر، ترے طور پر لعنت
ع    اے قاضیٔ بے مہر، ترے طور پر لعنت

نسخہ بمطابق 20:56، 12 دسمبر 2017ء


قائم چاند پوری کی کلیات میں مخمّس کی صورت میں ایک ہجو بعنوان ’’در ہجو قاضی‘‘ ملتی ہے جس میں قاضی کو شریعت کا سوداگر اور دینِ نبیؐﷺکی مخالفت میں تلوار اٹھانے والا کہا گیا ہے۔ مندرجہ ذیل اشعار میں شاعر نے نبی کریم ﷺ کی نیابت کا فرض ادا نہ کرنے پر قاضی کو لعن طعن کی ہے، ہجو کا آغاز اس طرح ہوتا ہے:

ع اے قاضیٔ بے مہر، ترے طور پر لعنت


آگے چل کر شاعر کہتا ہے:

اے مضحک آفاق، ترے دیکھ کے عنواں

کہتے ہیں بہم مل کے چہ ہندو چہ مسلماں

نائب تو نبیؐ کا نہیں، ہے نائب شیطاں

تِس پر تُو کہے قاضی ہوں، اے واہ تری شاں

جس دور میں تو قاضی ہو اس دور پر لعنت

رشوت ہے تری بس کہ ہمیشہ سے طبیعت

ہنگام طمع تجھ کو حیا ہے نہ حمّیت

دو پیسے پہ الٹے تو پیمبرؐ کی شریعت

کہتا ہے اک عالم یہ تری دیکھ کے نیت

جس دور میں تو قاضی ہو اس دور پر لعنت

پیشہ ہے ترا کذب و دغل، مکرو فروہی

پیسا ملے جس میں تجھے منظور ہے ووہی

کیوں باندھی ہے تیں دینِ نبیؐ پر یہ سروہی

اے خوکک صحرائی و اے خرسک کوہی

جس دور میں تو قاضی ہو اس دور پر لعنت

حواشی و حوالہ جات

<ref> قائم چاند پوری، ۱۹۶۵ء، کلیات قائم، مرتب اقتدا حسن، مجلس ترقی ادب، لاہور، ص ۶۶۔۶۷

</ref>

<ref> مآخذ : اُردو کی ابتدائی ملی شاعری میں نعتیہ موضوعات ۔ ڈاکٹر محمد طاہر قریشی </ref>