فیض احمد فیض

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Faiz Ahmad Faiz.jpg

فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو پیدا ہوئے ۔ فیض احمد فیض پاکستانی کے صف اول کے شعراء میں سے مانے جاتے ہیں ۔ گورنمنٹ کالج اور اورئنیٹل کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد برٹش آرمی کا حصہ بنے ۔ پاکستان معرض وجود میں آیا تو روزنامہ پاکستان ٹائمز کے ایڈیٹر مقرر ہوئے ۔ شاعری وجہ شہرت بنی اور ادبی خدمات پر پاکستان حکومت نے تمغہ امتیاز سے نوازا فیض احمد فیض وہ واحد پاکستانی شاعر ہیں جو نوبل پرائز کے لیے نامزد کیے گئے ۔ انہوں لینن امن ایوارڈ بھی دیا گیا ۔

نعت گوئی

ابو الخیر کشفی فیض احمد فیض پر اعتراض تھا کہ انہو ں نے اتنا کہا اور شاعری کی دنیا میں اہم مقام حاصل کرلیا مگر انہیں نعت کہنے کی توفیق نہ ہوئی۔ یہ اعتراض جب فیض تک پہنچا تو انہوں نے ہاجرہ مسرور کے گھر پر ہونے والی ملاقات میں کشفی مرحوم سے کہا ’’آپ تو ادب کے استاد ہیں، کیا آپ اپنے طالب علموں کو اس بُتِ ہزار شیوہ سے متعارف نہیں کراتے جسے غزل کہتے ہیں۔ اگر آپ نے ہمدردی اور دلِ بیدار کے ساتھ میری غزلوں کا مطالعہ کیا ہوتا تو نعت کے اشعار مل جاتے ‘‘ اور پھر فیض نے اپنا یہ شعر پڑھا۔

شمعِ نظر، خیال کے انجم، جگر کے داغ

جتنے چراغ ہیں، تری محفل سے آئے ہیں

حمدیہ و نعتیہ کلام


مزید دیکھیے

اس ماہ کا اہم نعت گو شاعر
Riaz ud Din Soharwardi.jpg

ان کے جو غلام ہو گئے

وقت کے امام ہوگئے

جیسے دل میں اترنے والے نعتیہ شاعر کے خالق علامہ سید محمد ریاض الدین سہروردی 14 اپریل1919 میں جے پور(انڈیا) میں اعلی علمی اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد محترم مفتی سید محمد جلال الدین چشتی اپنے وقت کے بہت بڑے عالم باعمل، مفتی وقت،مفکرو خطیب،نعت گو اور نعت خواں تھے۔

اردو ترجمے کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف پڑھیے : قصیدہ بردہ شریف
معروف نعت خواں : مظفر وارثی
NTK Muzaffar Warsi.jpg

آپ کا اصل نام محمد مظفر الدین احمد صدیقی تھا اور آپ 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ [ یو پی ، بھارت ] میں پیدا ہوئے ۔ والد بزرگوار الحاج صوفی شرف الدین احمد صدیقی "فصیح الہند" اور "شرف الشعرا ء جیسے القابات سے پہچانی جانے والی ایک عالم شخصیت تھے جنہوں نے کم ازکم دو درجن ادبی و دینی کتاب لکھیں۔ وہ صوفی شرف الدین احمد صدیقی صوفی وارثی میرٹھی کے نام سے مشہور تھے ۔ وارثی نسبت حاجی وارث علی کے سلسلے سے ہے ۔

معروف نعت خواں : عبدالستار نیازی
Abul Sattar Niazi.jpg

عبدالستار نیازی 1938ئ میں ریاست کپور تھلہ (انڈیا) میں مستری بدر الدین مغل کے گھر پیدا ہوئے۔ ساری زندگی ذکرِ سرکارِ دو عالمﷺ کرنے والا یہ نعت گو اور نعت خواں منگل کی صبح 15 جنوری 2002ئ کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔آپ نے بے شمار مشہور کلام لکھے اور پڑھے ۔ کچھ مشہور کلام دیکھیے۔ آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا ۔ اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا

معروف شعراء اور نعت گوئی : احمد فراز
Naat kainaat ahmad faraz.jpeg

احمد فراز (4 جنوری 193125 اگست 2008) ء میں میں پیدا ہوۓ ۔ اردو اور فارسی میں ایم اے کیا ۔ ایڈورڈ کالج ( ) میں تعلیم کے دوران ریڈیو پاکستان کے لۓ فیچر لکھنے شروع کیے ۔ جب ان کا پہلا شعری مجموعہ ” تنہا تنہا ” شائع ہوا تو وہ بی اے میں تھے ۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد ریڈیو سے علیحدہ ہو گئے اور یونیورسٹی میں لیکچر شپ اختیار کر لی ۔ ۔ یونیورسٹی کی ملازمت کے بعد پاکستان نیشنل سینٹر (پشاور) کے ڈائریکٹر مقرر ہوۓ ۔ انہیں 1976 ء میں اکا دمی ادبیات پاکستان کا پہلا سربراہ بنایا گیا ۔ بعد ازاں جنرل ضیاء کے دور میں انہیں مجبورا جلا وطنی اختیار کرنی پڑی ۔

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات