فلک کے نظارو زمیں کے بہارو ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:35، 3 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: محمد علی ظہوری === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم === فلک کے نظارو زم...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد علی ظہوری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو ، سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں

اٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں


انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا

ارے کج کلاہو ارے بادشاہو نگاہیں جھکاؤ حضور آ گئے ہیں


ہوا چار سو رحمتوں کا بسیرا اجالا اجالا سویرا سویرا

حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی میرے گھر میں آؤ حضور آ گئے ہیں


ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے فضاؤں میں نغمات صل علیٰ کے

درودوں کے کجرے سلاموں کے تحفے غلامو سجاؤ حضور آ گئے ہیں


کہاں میں ظہوری کہاں ان کی باتیں کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں

جہاں پر بھی جاؤ دلوں کو جگاؤ یہی کہتے جاؤ حضور آ گئے ہیں

مزید دیکھیے

محمد علی ظہوری | عبد الستار نیازی | اعظم چشتی | قاری زبید رسول | منظور الکونین | خورشید احمد | مظفر وارثی | وحید ظفر قاسمی | ام حببیہ