غلام سرور لاہوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


مفتی غلام سرور لاہوری 1244ھ مطابق 1837ء میں اپنے آبائی محلہ کوٹلی مفتیاں، لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد مفتی غلام محمد سے حاصل کی۔ طب بھی اپنے والد سے پڑھی۔ سلسلہ سہروردیہ میں مفتی صاحب اپنے والد سے بیعت ہوئے تھے۔ بعد ازاں مولانا غلام اللہ لاہوری کے حلقہ ٔ درس میں شامل ہوئے اور اُن سے علوم تفسیر و حدیث، فقہ، عربی ادب، صرف و نحو، معانی و منطق اور تاریخ پڑھی۔ اپنے زمانے میں مفتی صاحب بے مثل عالم، ادیب، شاعر، بے نظیر تاریخ گو، مؤرخ اور شہرۂ آفاق تذکرہ نویس کہلائے۔ <ref> وکیپیڈیا </ref>


حمدیہ و نعتیہ شاعری

تصانیف

مفتی صاحب کثیرالتصانیف تھے۔ اُن کی مشہور تصانیف یہ ہیں:


  • تاریخ مخزن پنجاب
  • حدیقۃ الاولیاء
  • گلدستہ کرامت
  • خزینۃ الاصفیاء
  • تاریخ گنج سروری، اِس کا اصل نام گنجینہ سروری ہے۔
  • اخلاقِ سروری
  • گلشن سروری
  • مخزن کرامت
  • دِیوان سروری: مناقب شیخ عبدالقادر جیلانی پر مفصل کتاب ہے۔
  • نعتِ سروری: اُردو نظم پر مبنی کتاب۔
  • بہارستان شاہی:[گلزارِ شاہی ]۔ ہندوستان کی عام اور مختصر تاریخ ہے۔
  • زبدۃ اللغات: اِسے لغاتِ سروری بھی کہتے ہیں۔
  • دِیوان حمد اِیزدی
  • مدینۃ الاولیاء
  • تحفۃ الابرار
  • اقوالِ الآخرت
  • مخزنِ حکمت
  • تحفہ ٔ سروری
  • اِنشائے یادگارِ اصغری
  • جامع اللغات

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات