"غلاموں کو عذابِ نار سے آقا بچاتے ہیں" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === غل...)
(No difference)

تـجدید بـمطابق 17:57, 11 فروری 2020

"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

غلاموں کو عذابِ نار سے آقا بچاتے ہیں

خطاکاروں کو الفت سے وہ دامن میں چھپاتے ہیں


کرم کے سائے میں رہتا ہوں جب میں نعت کہتا ہوں

وہ اپنے ظلِّ رحمت میں مجھے بھی لا بٹھاتے ہیں


مری افسردگی پر آج رحمت آپ مائل ہے

سنا ہے خود مسیحا جانبِ بیمار آتے ہیں


کلامِ پاک کے ہر حرف میں مدحت انہی کی ہے

کلام اللہ کے اوراق سب نعتیں سناتے ہیں


نہیں ایسا نہیں کوئی سخی اس بزمِ عالم میں

وہ دستر خوان سے اپنے جہاں بھر کو کھلاتے ہیں


جوازِ زندگی مل جاتا ہے ہم بے نواؤں کو

سرِ اوجِؔ تخیل مدح خوانی پر جو آتے ہیں


مزید دیکھیے

نسیم سحر کے مضامین پر مشتمل مطالعات نعت اور مقصود علی شاہ کا دوسرا مجموعہ قبلہءِ مقال شائع ہوگیا ہے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات