غضنفر جاود چشتی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:43، 19 جون 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Ghazanfar Chishti, GRT.jpg


غضنفر جاود چشتی یکم فروری 1955ء کو گجرات کے محلہ بخشو پورہ میں جناب عنایت اللہ کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدا ءروایتی شاعری سے کی پھر اعظم چشتی اور حفیظ تائب سے متاثر ہو کر نعت کی طرف راغب ہوئے۔ جتنی اچھی نعت کہتے ہیں اتنی ہی اچھی آواز اور انداز سے نعت پڑھتےبھی ہیں۔ محافل میں جب آپ ترنم سے نعت سناتے ہیں تو حاضرین کو مسحور کردیتے ہیں۔


مجموعہ ہائے کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نور ہمہ نور

نمونہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کوئی اسلوب دسترس میں نہیں

نعت کہنا کسی کے بس میں نہیں


والہانہ کروں ثنائے نبی

میں کسی فکرِ پیش و پس میں نہیں


اُن کے آنے سے کیا بہار آئی

جو قفس میں تھا وہ قفس میں نہیں


زندگی رنگ خوشبوئیں ندرت

کیا مدینے کے خار و خس میں نہیں


کیا تنفس کا فائدہ جاودؔ

جب وہ شامل نفس نفس میں نہیں


بیرونی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png