عمیر لبریز

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


محمد عمیر ستار لبریز کی پیدائش فیصل آباد کے ایک سادہ اور محب نعت گھرانے میں ہوئی ۔ گورنمنٹ ہائی سکول نیا مدرسہ اور گورنمنٹ نیو کالونی ہائی سکول، غلام محمد آباد میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ ملت ڈگری کالج، غلام محمد آباد سے ایف ایس سی کی اور تا حال 2019 تک گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، سمن آباد، فیصل آباد سے بی۔ایس کیمسٹری جاری ہے

شاعری اور نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مڈل لیول پر شاعری کا شوق ہوا مگر وزن کا علم ہی نہیں تھا اس لیے خود ہی گنگناتے اور اس کے مطابق الفاظ جوڑ دیتے۔ ایف۔ ایس۔سی تک یہی سلسلہ رہا اور جب بی ایس میں آئے فنی لوازمات کا علم ہوا۔ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی کرمِ ربِ کریم ہوا کہ فیس بک کے ایک گروپ سے شاعری کی ایک کتاب ( شاعری کے بیس اسباق) کا لنک ملا۔ شوق و لگن سے مرحلے سر کیے اور آج ہر بحر میں شعر کہتے ہیں ۔


پروفیسر ریاض احمد قادری گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، سمن آباد، فیصل آباد ان کے شاعری کے بھی استاد ہیں ان سے ہی اصلاح کا سلسلہ جاری ہے

ایک نعت ِ مبارکہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گنبدِ خضرا کے سامنے بیٹھ کر

شاعری کی چنوں صنف اک معتبر


منجمد ہونٹ اور سانس پر قفل ہو

چاپ مدہوش, مصرعے کو لائے نظر


جوڑ کے ہاتھ ادراک بیٹھے وہاں

من مگن عشق دیدارِ خیرالبشر


پیشِ خدمت کروں شعر اس طرح سے

شعر خود جو کہے یا نبیِ منتظر


ایک جاؤکَ کا حرف ہونٹوں پہ ہو

خامشی میں مکرر بنے کار گر


بٹتی ہے ہر خوشی دہر میں طیبہ سے

پھر نکل پائے آنسو بھلا کیوں اُدھر


حرف اک بن گیا بطحی ٰٰکا جو سفیر

ہوگا لبریز پھر میرا سارا ہنر


دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پسندیدہ نعتیں  :

پسندیدہ شعراء  : صائم چشتی | عبد الستار نیازی | ریاض احمد قادری | پروفیسر مسعود اختر | لطیف ساجد چشتی | شاہد حسین شاہد |

پسندیدہ نوجوان شعراء : اویس ازہر مدنی | نصیر اختر | زاہد سرفراز

بزرگ نعت خواں: یوسف میمن

نوجوان نعت خواں  : سلمان منیر خاور

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات