عقیل ملک

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

عقیل ملک پنڈی گھیب سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر ہیں

ایک نعت مبارکہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وسعتِ عرصۂ دارین میں ہم رہتے ہیں

نگہِ سرورِ کونین میں ہم رہتے ہیں


اک طرف عشقِ علی ایک طرف عشقِ رسول

گویا وجدان کے واوین میں ہم رہتے ہیں


عکسِ خورشیدِ رسالت سے ہوا ہم پہ کرم

کتنے خوش بخت کہ سکھ چین میں ہم رہتے ہیں


دل میں اک درد مچلتا ہے مدینے جائیں

اور دن رین اسی بین میں ہم رہتے ہیں


روز لہراتا ہے اک سبز پهریرا سر پر

یعنی شہرِ ثقلین میں ہم رہتے ہیں


ہم فقیروں کو ضرورت ہے تجلی ان کی

اس لئے سایۂ نعلین میں ہم رہتے ہیں


ہمیں حاصل ہے عقیل ان کی غلامی کا شرف

سو متانت سے فریقین میں ہم رہتے ہیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات