عطر خیال ۔ شبنم رومانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat kainaat itre khyaal.jpg

عطر ِ خیال۔ اردو کے ممتاز غزل گو شاعر شبنم رومانی کا نعتیہ مجموعہ ہے ۔ یہ اہم مجموعہ نعت ، نعت ریسرچ سنٹر، کراچی نے شائع کیا ہے ۔ یہ کام ان کی زندگی میں تو پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا لیکن صبیح رحمانی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بالآخر یہ مجموعہ نعت منصہ ء شہود پر ظہور پذیر ہوگیا ہے۔

شبنم رومانی کے بیٹے فیصل عظیم لکھتے ہیں،

" شبنم صاحب کی ساتویں برسی پر صبیح رحمانی صاحب کا پیغام ملا کہ وہ "عطر خیال" کے نام سے جو مجموعہ شائع کرنا چاہتے تھے وہ اب ہو جانا چاہیے ۔ اور ساتھ ہی انہوں نے اسے شائع کرنے کی پیش کش بھی کردی "

اس مجموعے پر فیصل عظیم کے علاوہ اردو نعت کے صاحب رائے ناقد عزیز احسن کی آراء موجود ہیں ۔ عزیز احسن شبنم رومانی کے بارے فرماتے ہیں

" انہوں نے بڑی سنجیدگی ، بڑے شعور اور زبان و بیان کے آگاہی کے ساتھ ، زندگی بھر فن شعر کی آبیاری کی ۔ اور جب انہیں فن شعر گوئی پر عبور حاصل ہو گیا تو خوش قسمتی انہیں حمد و نعت و مناقب کی تقدس آمیز فضا میں لے آئی ۔ چناں چہ اس فضا کو معطر کرنے کے لیے انہوں نے "عطر خیال" کشید کیا "

ڈاکٹر عزیز احسن کا مضمون ملاحظ فرمائیں : عطر خیال کی جاں بخش مہک ۔ ڈاکٹر عزیز احسن

یہ کتاب ادب سرائے اردو بازار سے 200 روپے میں حاصل کی جا سکتی ہے ۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں