عشق ِ نبی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


کتاب : عشق ِ نبی

شاعرہ ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی

تبصرہ : ابو الحسن خاور

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


نبی کے در پہ جب جانا ، مجھے بھی ساتھ لے جانا

بہت کمزور ہوں، طاقت نہیں ہے ، پھر بھی لے جانا

تمہاری مغفرت ہوگی اگر ماں ساتھ جائے گی

دعائیں کرتی جائے گی سہارا دے کے لے جانا


شاعری میں کس دل پر کیا اثر کرے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ مجھے نعت میں روزمرہ کی زندگی اور کرداروں سے جڑے اشعار بہت متاثر کرتے ہیں ۔ درج بالا اشعار میں ایک ماں کی جذبات نے تڑپا کر رکھ دیا ۔


یہ اشعار ڈاکٹر ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی کا مجموعہ حمد و نعت "عشق ِ نبی "سے لیے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ فیوض و عنایات کا کا مرقع ہے ۔2018 میں شائع ہونے والے اس مجموعے میں نہ کوئی پیش لفظ نہ کوئی تقریظ کہ اس مجموعے پر مہر ِ سند ثبت ہو ۔ جو عطا ہوا بارگا ہ کریمین میں پیش کر دیا گیا ۔ اس مجموعے میں 16 حمدیہ اور 50 نعتیہ کلاموں کے ساتھ دو تین موضوعاتی کلام ہیں۔ شاعرہ کی طرف اس مجموعے کے بارے صرف ایک وضاحت کی گئی

" یہ کلام صرف ڈیرھ ماہ عرصے میں لکھا گیا ہے "

[ یکم شعبان تا 15 رمضان المبارک 2017]

اسے عطائے خدائے بزرگ و برتر کے سوا کیا کہا جائے ۔


اس سے پہلے میری معلومات میں مختصر ترین عرصے کی شاعری کا نعتیہ مجموعہ "مطاف ِ حرف" از " مقصود علی شاہ " تھا۔ مطاف حرف ایک ضخیم نعتیہ مجموعہ ہے اس میں سو سے زائد نعتیں ہیں اور یہ نعتیں ان کی صرف آٹھ ماہ کی شاعری سے لی گئی تھیں ۔


ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی کے حمدیہ کلام کے وہ اشعار بھی میرے لیے قابل رشک رہے جن میں مخاطب تو مالک ِ کونین ہے اور مذکور سرور کونین ۔ آپ بھی ملاحظہ کیجئے ۔



ایسا کیا کام کروں مجھ سے خدا ہو راضی

اس کے محبوب کو چاہوں تو کوئی بات بنے


الہی عشق ِ نبی میں سرور پیدا کر

دعائیں سنتا ہے اس بار بھی سنے گا ضرور


مجھے اپنا بنا لے اے خدا ، صدقے محمد کے

گناہوں کو مٹادے اے خدا ، صدقے محمد کے

مجھے عشق ِ نبی میں تو ڈبو دے آسماں والے

تو پوری کر تمنا اے خدا صدقے محمد کے


رحمت خدا کی ہوگی ، شفاعت حضور کی

دل کو پکڑ کے ان کو پکارا کریں گے ہم

نعتیہ شاعری میں سرور ِ کائنات کے عشق میں دھڑکتے دل کے مانوس نغمات ہیں ۔ عشق و ہجرو وصال کی وہی لے جس پر ہر دل مومن دھڑکتا ہے ۔ نمونے کے لیے صرف کچھ اشعار پیش کرتا ہوں ۔ مطلعوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی نے کچھ بہت عمدہ زمینیں بھی نکالی ہیں ۔


دل میں اک نور بسا ہے وہ چمکتا ہوگا

میرا چہرہ بھی مسرت سے دمکتا ہوگا


خدا کے بعد جس کا نام آتا ہے زبانوں پر

وہی نام ِ محمد تو لکھا ہے آسمانوں پر


سنہرے رنگ سے لکھنا روپہلی بیل بنوانا

بنے جب سرٹیفیکٹ* میرا مدینہ میں جگہ دینا


میں ایک رات حرم میں گذار کر دیکھوں

حرم کی روشنی دل میں اتار کر دیکھوں


محمد کے پرستاروں میں اپنا نام لکھوا لوں

مری قسمت بدل جائے جو ایسا کام کروا لوں

مرا اخلاق اعلی ہو مری عادات اچھی ہوں

غریبوں اور یتیموں کے لیے اک ڈھال بن جاوں


عشق کرنے کے بھی درجات ہوا کرتے ہیں

پھر اسی طور کے ثمرات ہوا کرتے ہیں


اک عشق ِ نبی ہے کہ بتایا نہیں جاتا

جو دل پہ گذرتی ہے سنایا نہیں جاتا


دل میں حسرت ہے کہ دیکھوں تو مدینہ دیکھوں

رحمتوں کا میں ان آنکھوں سے خزینہ دیکھوں


نعت پر لکھوں اور کوئی کام نہ ہو

ایسا ممکن نہیں اس کام میں پھر نام نہ ہو


میں سلام بھیجتی ہوں ، مجھے انتظار بھی ہے

مجھے کب جواب آئے مرا در کھلا ہوا ہے


نعت کہنے کے لیے عشق نبی ہوتا ہے

نعت لکھ لینے سے پھر عشق سوا ہوتا ہے


بہت کمزور ہوں آقا قدم بھی ڈگمگاتے ہیں

بڑھاوں اک قدم یا رب مدینہ پاس آجائے


رحمت برس رہی ہے مدینہ کی شہر میں

اک نور کا سماں ہے محمد کے شہر میں


اگرچہ جلد بازی کی وجہ سے کتاب میں کچھ ٹائپوز بھی ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایسی سچے جذبات کو من وعن پیش کرنے پر ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی داد و مبارکباد کی مستحق ہیں ۔


  • سرٹیفیکیٹ کو فعولن کے وزن پر استعمال کیا گیا ہے ۔ میں اسے سمجھنے سے قاصر ہون تاہم شعر کا مضمون اور مصرع اولی اچھا لگا تو شعر پیش کر دیا ۔


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات