"عشق ِ نبی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(Replaced content with "{{ بسم اللہ }} ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی کا مجموعہ نعت * ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی کا عشق ِ نبی ")
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}
{{ بسم اللہ }}


کتاب : عشق ِ نبی
[[ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی]] کا مجموعہ نعت


شاعرہ [[ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی ]]
* [[ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی کا عشق ِ نبی ]]
 
تبصرہ : [[ابو الحسن خاور ]]
 
{{ٹکر 1 }}
 
 
نبی کے در پہ جب جانا ، مجھے بھی ساتھ لے جانا
 
بہت کمزور ہوں، طاقت نہیں ہے ، پھر بھی لے جانا
 
تمہاری مغفرت ہوگی اگر ماں ساتھ جائے گی
 
دعائیں کرتی جائے گی سہارا دے کے لے جانا
 
 
شاعری میں کس دل پر کیا اثر کرے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ مجھے نعت میں روزمرہ کی زندگی اور کرداروں سے جڑے اشعار بہت متاثر کرتے ہیں ۔ درج بالا اشعار میں ایک ماں کی جذبات نے تڑپا کر رکھ دیا ۔
 
 
یہ اشعار ڈاکٹر [[ذکیہ بلگرامی |  ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی ]] کا مجموعہ حمد و نعت "[[عشق ِ نبی]] "سے لیے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ  فیوض و عنایات کا  کا مرقع ہے ۔[[2018]] میں شائع ہونے والے اس مجموعے میں  نہ کوئی پیش لفظ نہ کوئی تقریظ کہ اس مجموعے پر مہر ِ سند ثبت ہو ۔ جو عطا ہوا بارگا ہ کریمین میں پیش کر دیا گیا ۔  اس مجموعے میں 16 حمدیہ اور 50 نعتیہ کلاموں کے ساتھ دو تین موضوعاتی کلام ہیں۔ شاعرہ کی طرف اس مجموعے کے بارے صرف ایک وضاحت کی گئی
 
" یہ کلام صرف ڈیرھ ماہ عرصے میں لکھا گیا ہے "
 
[ یکم شعبان تا 15 رمضان المبارک 2017]
 
اسے عطائے خدائے بزرگ و برتر کے سوا کیا کہا جائے ۔ 
 
 
اس سے پہلے میری معلومات میں مختصر ترین عرصے کی شاعری کا نعتیہ مجموعہ "[[مطاف ِ حرف]]" از " [[مقصود علی شاہ]] " تھا۔  مطاف حرف ایک ضخیم نعتیہ مجموعہ ہے اس میں سو سے زائد نعتیں ہیں اور یہ نعتیں ان کی صرف آٹھ ماہ کی شاعری سے لی گئی تھیں ۔
 
 
 
ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی کے حمدیہ کلام کے  وہ اشعار بھی میرے لیے قابل رشک رہے جن میں مخاطب تو مالک ِ کونین ہے اور مذکور سرور کونین ۔ آپ بھی ملاحظہ کیجئے ۔
 
 
 
 
ایسا کیا کام کروں مجھ سے خدا ہو راضی
 
اس کے محبوب کو چاہوں تو کوئی بات بنے
 
 
الہی عشق ِ نبی میں سرور پیدا کر
 
دعائیں سنتا ہے اس بار بھی سنے گا ضرور
 
 
مجھے اپنا بنا لے اے خدا ، صدقے محمد کے
 
گناہوں کو مٹادے اے خدا ، صدقے محمد کے
 
مجھے عشق ِ نبی میں تو ڈبو دے آسماں والے
 
تو پوری کر تمنا اے خدا صدقے محمد کے
 
 
رحمت خدا کی ہوگی ، شفاعت حضور کی
 
دل کو پکڑ کے ان کو پکارا کریں گے ہم
 
نعتیہ شاعری میں سرور ِ کائنات کے عشق میں دھڑکتے دل کے مانوس نغمات ہیں ۔ عشق و ہجرو وصال کی وہی لے جس پر ہر دل مومن دھڑکتا ہے ۔ نمونے کے لیے صرف کچھ اشعار پیش کرتا ہوں ۔ مطلعوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی نے کچھ بہت عمدہ زمینیں بھی نکالی ہیں ۔
 
 
دل میں اک نور بسا ہے وہ چمکتا ہوگا
 
میرا چہرہ بھی مسرت سے دمکتا ہوگا
 
 
 
خدا کے بعد جس کا نام آتا ہے زبانوں پر
 
وہی نام ِ محمد تو لکھا ہے آسمانوں پر
 
 
سنہرے رنگ سے لکھنا روپہلی بیل بنوانا
 
بنے جب سرٹیفیکٹ* میرا مدینہ میں جگہ دینا
 
 
میں ایک رات حرم میں گذار کر دیکھوں
 
حرم کی روشنی دل میں اتار کر دیکھوں
 
 
محمد کے پرستاروں میں اپنا نام لکھوا لوں
 
مری قسمت بدل جائے جو ایسا کام کروا لوں
 
مرا اخلاق اعلی ہو مری عادات اچھی ہوں
 
غریبوں اور یتیموں کے لیے اک ڈھال بن جاوں
 
 
عشق کرنے کے بھی درجات ہوا کرتے ہیں
 
پھر اسی طور کے ثمرات ہوا کرتے ہیں
 
 
 
اک عشق ِ نبی ہے کہ بتایا نہیں جاتا
 
جو دل پہ گذرتی ہے سنایا نہیں جاتا
 
 
دل میں حسرت ہے کہ دیکھوں تو مدینہ دیکھوں
 
رحمتوں کا میں ان آنکھوں سے خزینہ دیکھوں
 
 
نعت پر لکھوں اور کوئی کام نہ ہو
 
ایسا ممکن نہیں اس کام میں پھر نام نہ ہو
 
 
میں سلام بھیجتی ہوں ، مجھے انتظار بھی ہے
 
مجھے کب جواب آئے مرا در کھلا ہوا ہے
 
 
 
نعت کہنے کے لیے عشق نبی ہوتا ہے
 
نعت لکھ لینے سے پھر عشق سوا ہوتا ہے
 
 
بہت کمزور ہوں آقا قدم بھی ڈگمگاتے ہیں
 
بڑھاوں اک قدم یا رب مدینہ پاس آجائے
 
 
رحمت برس رہی ہے مدینہ کی شہر میں
 
اک نور کا سماں ہے محمد کے شہر میں
 
 
 
اگرچہ جلد بازی کی وجہ سے کتاب میں کچھ ٹائپوز  بھی ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایسی سچے جذبات کو من وعن پیش کرنے پر [[ذکیہ بلگرامی | ڈاکٹر ذکیہ بلگرامی ]] داد و مبارکباد کی مستحق ہیں ۔
 
 
 
* سرٹیفیکیٹ کو فعولن کے وزن پر استعمال کیا گیا ہے ۔ میں اسے سمجھنے سے قاصر ہون تاہم شعر کا مضمون اور مصرع اولی اچھا لگا  تو شعر پیش کر دیا ۔
 
 
 
=== مزید دیکھیے ===
 
{{ٹکر 1}}
{{ تازہ مطبوعات }}
{{ٹکر 2}}
{{باکس 1}}

حالیہ نسخہ بمطابق 15:06، 31 مئی 2020ء