عشق رسول دل میں بسانا بھی نعت ہے ۔ سلیمان خمار

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:37، 2 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Suleman Khumar.jpg

شاعر : سلیمان خمار

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عشقِ رسول دل میں بسانا بھی نعت ہے

اوصافِ مصطفٰی کا سنانا بھی نعت ہے


طیبہ کی بچیوں کا شہِ دیں کی شان میں

رستوں پہ آ کے دف کا بجانا بھی نعت ہے


میدانِ کربلا میں پےء حُرمتِ رسول

ابنِ علی کا سر کو کٹانا بھی نعت ہے


عشقِ نبی میں ڈوب کے حضرت اویس کا

دندان کا دہن سے گرانا بھی نعت ہے


سرکارِ دوجہاں کے لئے غارِ ثور پر

مکڑی کا آ کے جالا بنانا بھی نعت ہے


سر دارِ انبیاء کی ولادت پہ منہ کے بل

سارے بتوں کا خود کو گرانا بھی نعت ہے


حکمِ رسولِ پاک کی تعمیل میں خُمار

سورج کا پھر سے لوٹ کے آنا بھی نعت ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام