عرفان عرفی

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Naat kainaat irfan urfi.jpg


عرفان عرفی کا مکمل نام سید عرفان حیدر ہمدانی اور ادبی نام سید عرفان عرفی ہے ۔ 8 دسمبر 1976 کو جہلم کے قصبے کالا گوجراں میں پیدا ہوئے اور جہلم ہی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں رسول ٹیکنیکل کالج منڈی بہاؤالدین سے سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا اور پاکستان اور بیرون پاکستان 8، 9 سال تعمیرات کے محکمے میں نوکری کی۔

شاعری و نعت گوئی[ترمیم]

قصبہ کالا گوجراں ایک تاریخی قصبہ ہے اور اس میں ادب کے بڑے بڑے نام جیسے درشن سنگھ آوارہ ، اقبال کوثر، مسکین چند مہتہ جو کہ گلزار کے ماموں اور استاد رہے ہیں ۔ لکھنے کا تھوڑا بہت شوق سکول کےزمانے سے ہوا، پھر کالج کے زمانے میں شاعری کو آزمایا، گاہے گاہے اقبال کوثر سے ملاقات ہوتی تھی تو ان کو اپنا کلام دکھا تے ۔کچھ ماہ بعد ایک حمدیہ قطعہ ان کو بہتر لگا تو باقاعدہ اصلاح شروع کی۔

پسندیدہ شعرا میں شروع میں ساحر لدھیانوی ، ساغر صدیقی ، ناصر کاظمی اور علامہ اقبال تھے۔ جیسے جیسے آتش جوان ہوا ۔ میر تقی میر، اسد اللہ خاں غالب اور اقبال کوثر کے سوا باقیوں کی چھاپ مدھم ہوتی گئی ۔

حمد و نعت گوئی میں حفیظ تائب، اعظم چشتی، مظفر وارثی اور پھر اقبال کوثر کی نعت سے بہت متاثر ہوئے ۔ خود شعر کہنا شروع کیے تو ابتدا حمدیہ کلاموں سے ہوئی اور پھر نعت کا دور آیا۔

اعزازات و خدمات[ترمیم]

نعت گوئی میں کوئی خاص اعزاز تو نہیں کیونکہ ابھی بہت کچھ نہیں لکھا مگر جو لکھا، اس کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی اور پاکستان اور بیرون پاکستان کے ریڈیو، رسالوں میں ترنم کے ساتھ اور تحریری طور پر شریک کی گئی۔

مطبوعات[ترمیم]

چند کتب زیر طبع ہیں جن میں شاعری اور افسانوں کے تراجم شامل ہیں۔

مشہور نعتیہ کلام[ترمیم]

نہ ہو ذکرِ نبی محفل وہ کیا ہے

کہ جن کے واسطے سب کچھ بنا ہے


انھی سے رنگِ فطرت روحِ قدرت

انھی سے چاند تاروں میں ضیاء ہے


انھی کا تذکرہ عرشِ بریں پر

اور اک اک فرش کا ذرہ سجا ہے


وہ جن کا نامِ نامی لب پہ آئے

وظیفہ سب کا پھر صلِ علی' ہے


کہاں عرفی کہاں نعتِ محمدﷺ

کرم مخصوص یہ اللہ کا ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

احمد وصال | اظہار شاہجہاں پوری | حسن علی خاتم | ذوالفقار علی دانش | سلمان رسول | شوزیب کاشر | صدیق ناصح | عدنان حسن زار | عرفان عرفی | عروس فاروقی | فاضل اشرفی | محبوب احمد، سرگودھا | نواز اعظمی |