عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول ۔ بیدم شاہ وارثی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


شاعر: بیدم وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسولﷺ

کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسولﷺ


خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں آرزوئے رسولﷺ

خوشا وہ آنکھ جو ہو محو حسن روئے رسولﷺ


تلاش نقش کف پائے مصطفیﷺ کی قسم

چنے ہیں آنکھوں سے ذرات خاک کوئے رسولﷺ


پھر ان کے نشئہ عرفاں کا پوچھنا کیا ہے

جو پی چکے ہیں ازل میں مئے سبوئے رسولﷺ


بلائیں لوں تری اے جذب شوق صل علی

کہ آج دامن دل کھچ رہا ہے سوئے رسولﷺ


شگفتہ گلشن زہرا کا ہر گل تر ہے

کسی میں رنگ علی اور کسی میں بوئے رسولﷺ


عجب تماشا ہو میدان حشر میں بیدم

کہ سب ہوں پیش خدا اور میں روبروئے رسولﷺ

نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی

| سید محمد فصیح الدین سہروردی کی آواز میں

| ذولفقار علی کی آواز میں

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام
نئے صفحات