عبد الغنی تائب

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Abdul Ghani Taib.jpg

عبدالغنی تائب ولد محمد اسماعیل، انصاری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔آباواجداد کا تعلق ضلع امرتسر ( انڈیا) کی تحصیل جنڈیالہ کے ایک گاوں " مہربان پورہ " سے تھا ، وہ ذاتی طور پر پارچہ بافی یعنی کپڑا بننے کا کام کرتے تھے . ساتھ ہی انہوں نے دوسروں کی زمینوں میں مزارع کی حیثیت سی کھیتی باڑی کو بھی ذریعہ معاش بنایا ہواتھا . قیام پاکستان کے اعلان کے بعد وہ ہجرت کر کے پاکستان آ گئے . پہلے چند ماہ سرگودھا کے گائوں چک نمبر 23 جنوبی میں رہے ، پھر حافظ آباد میں اندرون سرکلر روڈ محلہ قتل گڑھا ( جسے بعد میں محلہ حسین پورہ کا نام دے دیا گیا ) مستقل سکونت اختیار کر لی .

تعلیم و تربیت

1970 میں میٹرک ، 1972 میں ایف اے ، 1975 میں بی اے ، 1978 میں سی ٹی ، 1981 میں بی ایڈ اور 1983 میں ایم اے علوم اسلامیہ کی ڈگری حاصل کی ۔ دوران تعلیم کالج میں انگلش کے پروفیسر حافظ محمد اختر بٹ اور اردو کے پروفیسر شیخ رفیق احمد نے بکمال شفقت نصابی کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں کافی معاونت کی خصوصا" شعراء ، ادباء ، مصنفین کےتعارفی حوالہ سے لے کر شعروسخن اور اسلوب نگارش کے اجمالی تناظرات پر سیر حاصل رہنمائی کی جس نے فکری صلاحیتوں کو نکھارنے اور مقامی سطح پر اہل سخن کی صف میں شامل کر نے میں اہم کردار ادا کیا ....زمانہ طالب علمی میں ہی شوق تقریر اور ذوق تحریر نمایاں رہا . کالج میگزین " الحفیظ " میں مضامین ، اخبارات و رسائل خصوصا" بچوں کے صفحات کے لئے اپنے منفرد اسلوب میں مضامین اور نظمیں لکھتے رہے . مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے کے سبب تقریروتحریر کا طبعی میلان زیادہ تر دینی تعلیمات اور اصلاح احوال کی جانب رہا

پیشہ ورانہ زندگی

بی اے کرنے کے بعد 1975 میں حزب الاحناف گنج بخش روڈ لاہور میں اہل سنت و جماعت کے اشاعتی ادارے " شرکت حنفیہ لمیٹد " میں ملازمت اختیار کی جس کی سربراہی علامہ سید محمود احمد رضوی اور نگرانی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک ( صدر شعبہ فلسفہ گورنمنٹ کالج لاہور) کر رہے تھے . چند ماہ کام کرنے کے بعد اس سے الگ ہو گئے اور شعبہء تدریس میں آ گئے .... جنوری 1979 میں بطود ای ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی بھٹیاں میں تعینات ہوئے . پھر حافظ آباد تبادلہ ہوا . 1986 میں ایس ایس ٹی کا سکیل ملا اور ساری سروس حافظ آباد میں ہی پوری کر کے یکم ستمبر 2014 کو ببور ہیڈماسٹر ریٹائر ہو گئے ...


علمی و ادبی مشاغل

عبدالغنی تائب کو شروع ہی سے مطالعہ کا بے حد شوق ہے . ان کے ہاں ایک وسیع ذاتی کتب خانہ ہے جس میں مختلف النوع موضوعات پر ہزاروں کتب موجود ہیں خصوصا" نعت نگار ہونے کے حوالہ سے نعت کی کتب کثیر تعداد میں ہیں . ان کے چچا معروف عالم دین ، مجاہد تحریک ختم نبوت و نظام مصطفی' مولانا عبدالستار انصاری چشتی نظامی رح کے ہاں بہت بڑا کتب خانہ تھا جس سے استفادہ کرنا معمول رہا .

نعت گوئی کا سفر

مطالعہ کے اثرات و ثمرات اور کچھ فطری رجحانات نے انہیں شعروسخن کی طرف مائل کیا ، اس کے علاوہ مذہبی و اصلاحی محافل ، علمی و ادبی مجالس اور مشاعروں میں باقاعدہ شرکت نے سونے پر سہاگے کا کام کیا اور ان کے ادبی ذوق و جذبہ کو جلا بخشی . گھر کا ماحول خالصتا" دینی و روحانی تھا ، اس لئے مذہبی و اصلاحی فضا میں حمد و نعت کی طرف رجحان فطری ہے .

شروع شروع میں " عاجز " تخلص کیا لیکن یہ عارضی ثابت ہوا . کالج کے ابتدائی ایام میں انہیں  حضرت حفیظ تائب رح کی نعتیں سننے اور پڑھنے کا موقع ملتا رہا . وو ان کی بلندیء فکر اور قوت اظہار سے اس قدر متاثر ہوئے کہ شرف زیارت و ملاقات کے لئے بیقرار ہو گئے . حفیظ تائب ان دنوں واپڈا میں ملازم تھے اور حافظ آباد کے قرین ہی سکھیکی میں تعینات تھے ، محکمہ تعلیم میں وہ بعد میں آئے . ملاقات میں موزونیء طبع کی حوصلہ افزائی فرمائی اور دعائیہ کلمات سے نوازا . یوں ان سے متاثر ہو کر تخلص عاجز سے " تائب " رکھ لیا اور اسے اپنے نام کا لازمی جزو بما لیا . عبدالغنی تائب اس خوش بختی پو ہمیشہ نازاں رہتے ہین کہ حفیظ تائب ان کی دعوت پر کئی دفعہ حافظ آباد تشریف لائے ...

کالج لائف میں حافظ آباد کے " بابائے اردو " پروفیسر شیخ رفیق احمد سے کسی حد تک اکتساب فیض کیا لیکن اردو و فاسی کے جید استاذ ، درویش صفت شاعرجناب اے آر انورالقادری قلندری کے آگے زانوے تلمذ تہ کیا . پھر 1980 میں جب حافظ آباد میں "بزم نعت پاکستان " کا قیام عمل میں آیا اور فروغ نعت کی اس تنظیم کے سرپرست ممتاز نعت نگار و محقق و نقاد پروفیسر محمد اکرم رضا ( صد شعبہ اردو گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ) مقرر ہوئے تو مشق سخن کے سلسلہ میں ان سے اصلاح و مشاورت شروع کر دی جو ان کی وفات تک رہی . اپنے ان اساتذہ کرام کےعلاوہ دیگر اساتذہء فن محترم طالب حجازی ، جاوید حیات دیوانہ ، صوفی غلام مصطفی' قمر اور بابا جی محمد اسحاق انصاری سے بھی گاہے گاہے مشاورت رہی ....


حمدیہ و نعتیہ شاعری

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات