"عبد الستار نیازی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 8: سطر 8:
[[اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا ۔ عبدالستار نیازی]]
[[اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا ۔ عبدالستار نیازی]]


[[اللہ، غنی کیسی وہ پر کیف گھڑی تھی ۔ عبدالستار نیازی]]


====اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبی{{ص}} کر دیا====
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبی{{ص}} کر دیا
میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا
ذکر سرکار کی ہیں بڑی برکتیں مل گئیں راحتیں عظمتیں رفعتیں
میں گنگار تھا بے عمل تھا مگر مصطفی{{ص}} نے مجھے جنتی کر دیا
لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبی{{ص}} کی عطا دوستو اور مانگوں میں مولا سے کیا
کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے اپنے محبوب کا امتی کردیا
جو بھی آیا ہے محفل میں سرکار کی حاضری مل گئی جس کو دربار کی
کوئی صدیق فاروق عثمان ہوا اور کسی کو نبی{{ص}} نے علی کر دیا
جو در مصطفی کے گدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گئے
ایسی چشم کرم کی ہے سرکار نے دونوں عالم میں ان کو غنی کردیا
کوئی مایوس لوٹا نہ دربار سے جو بھی مانگا ملا میری سرکار سے
صدقے جاوں نیازی میں لج پال کے ہر گدا کو سخی نے سخی کر دیا
====اللہ، غنی کیسی وہ پرکیف گھڑی تھی====
اللہ، غنی کیسی وہ پر کیف گھڑی تھی
جب سامنے نظروں کے مدینے کی گلی تھی
نظروں سے لیے بوسے کبھی ہونٹوں سے چوما
اس شہر کی ہر چیز مجھے خوب لگی تھی
لج پالوں کے لج پال کی چوکھٹ پہ کھڑا تھا
قسمت میری اس در پہ کھڑی جھوم رہی تھی
اس نعت مقدس پہ ہر اک نغمہ تصدق
حسان نے جو نعت مدینے میں پڑھی تھی
کیفیت دل کیسے بتاوں تمہیں لوگو،
جب پہلی نظر گنبد خضری پڑی تھی
مجرم تھا کھڑا سر کو جھکائے ہوئے در پر
آنسو تھے رواں ایسے کہ ساون کی جھڑی تھی
اس شہر کے ذرے تھے چمکتے ہوئے تارے
ہر چیز وہاں نور کے سانچے میں ڈھلی تھی
لے ڈوبتے اعمال مرے مجھ کو نیازی
جا پہنچا مدینے مری تقدیر بھلی تھی





نسخہ بمطابق 09:41، 25 اپريل 2017ء

مشہور کلام

آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا ۔ عبدالستار نیازی

ایسا طالب کوئی نہیں ہے، جیسا حق تعالی ہے ۔ عبدالستار نیازی

اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا ۔ عبدالستار نیازی

اللہ، غنی کیسی وہ پر کیف گھڑی تھی ۔ عبدالستار نیازی


بن گئی بات ان کا کرم ہو گیا شاخ نخل تمنا ہری ہو گئی

بن گئی بات ان کا کرم ہو گیا شاخ نخل تمنا ہری ہو گئی

میرے لب پر مدینے کا نام آ گیا بیٹھے بیٹھے مری حاضری ہو گئی


مجھ پر رحمت ہوئی میرے رب کی بڑی مہرباں ہو گیا کملی والا نبی

پڑھ کے سویا درود ان پہ میں جس گھڑی پھر زیارت مجھے پ کی ہو گئی


کتنا بے کیف تھا میکدے کا سماں دل کا پیمانہ تھا کرچیاں کرچیاں

جس گھڑی آ گئے ساقی دو جہاں محفل میکشاں مدھ بھری ہو گئی


فرش پر بھی ہوا ذکر صل علی عرش پر ہوا چرچا سرکار کا

ہر طرف سج گئی محفل مصطفی ہر طرف یا نبی یا نبی ہو گئی


محفل نعت میں آیا جایا کرو اپنے سوئے مقدر جگایا کرو

محفلل نعت میں آ کے بیٹھا ہے جو اس کی واللہ طبیعت غنی ہو گئی

جب میں پہنچا در شہ لولاک پر جھک گیا خود بخود ان کی چوکھت پہ سر

غیب سے آئی آواز اے بے خبر جا تری کھوئی قسمت کھری ہو گئی


سبز گنبد کے بیٹھا ہون سائے تلے جالیون کے بھی جی بھر کے بوسے لیے

نقش پائے نبی پر ہیں سجدے کیے یوں معتبر بندگی ہو گئی


جھونکے ٹھنڈی ہواوں کے آنے لگے لوگ آنکھوں پر اپنی بٹھانے لگے

میری جس دن سے اے تاجدار حرم دوستوں سے ترے دوستی ہو گئی


مجھ پہ کتنا نیازی کرم ہو گیا دنیا کہنے لگی پنجتن کا گدا

اس گھرانے کا جب سے میں نوکر ہوا سب سے اچھی مری نوکری ہوگئی


خسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی

خسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی

ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی


دور تھے تو زندگی بے رنگ تھی بے کیف تھی

ان کے کوچے میں گئے تو زندگی اچھی لگی


میں نہ جاوں گا کہیں بھی در نبی کا چھوڑ کر

مجھ کو کوئے مصطفیﷺ کی چاکری اچھی لگی


یوں تو کہنے کو گزاری زندگی میں نے مگر

جو در آقا پہ گزاری وہ گھڑی اچھی لگی


والہانہ ہو گئے جو تیرے قدموں پر نثار

حق تعالی کو ادا ان کی بڑی اچھی لگی


ناز کر تو اے حلیمہ سرور کونینﷺ کو

گر لگی اچھی تو تیری جھونپڑی اچھی لگی


ساقی کوثر کا جس کو مل گیا جام ولا

کب اسے پھر مئے کدہ اور مئے کشی اچھی لگی


بے خودی میں کھینچ کے آجاتے ہیں آقاﷺ کے غلام

محفل نعت نبی جس جا سجی اچھی لگی


رکھ دیئے سرکارﷺ کے قدموں پہ سلطانوں نے سر

سرور کون و مکاں کی سادگی اچھی لگی


دور رہ کر آستان سرور کونین سے

زندگی اچھی لگی نہ بندگی اچھی لگی


تھا مری دیوانگی میں بھی شعور احترام

میرے آقا کو مری دیوانگی اچھی لگی


مہر و ماہ کی روشنی مانا کہ ہے اچھی مگر

سبز گنبد کی مجھے تو روشنی اچھی لگی


آج محفل میں نیازی نعت جو میں نے پڑھی

عاشقان مصطفیﷺ کو وہ بڑی اچھی لگی



بیرونی روابط

[ http://www.naatview.com/khusravi-achi-lagi-na-fasih-ud-din-soharwardi/ فصیح الدین سہروردی کی آواز میں ]

بیرونی روابط

ا عبدالستار نیازی : https://www.youtube.com/watch?v=UyEin_AVGIE

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی