"عاصی کرنالی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 13: سطر 13:
=== مجموعہ ہائے کلام ===
=== مجموعہ ہائے کلام ===


نعتیہ مدحت | نعتوں کے گلاب | جاوداں | حرف شیریں |
عاصیؔ کرنالی زبان و بیان پر قدرت رکھتے تھے آپ کی نعتیہ شاعری نعتیہ ادب میں ایک موثر حوالہ ہے۔ آپ کی کہی یہ حمد باری تعالیٰ تو بہت معروف ہے۔
نقش ترا فزوں فزوں، نام ترا رواں رواں
مدح تری سخن سخن، وصف ترا بیاں بیاں
کام مرا خطا خطا، شان تری عطا عطا
میرے خدا کرم کرم، میرے کریم اماں اماں
==== حمدیہ  و نعتیہ کلام  ====
==== حمدیہ  و نعتیہ کلام  ====



نسخہ بمطابق 19:58، 14 اکتوبر 2017ء


شیخ وزیر محمد کے فرزند عاصیؔ کرنالی کا پیدائشی نام شریف احمد ہے۔ 2 جنوری 1927ء کو کرنال مشرقی پنجاب، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ایم اے اُردو، ایم ا ے فارسی تھے۔ ذریعہ معاش درس و تدریس تھا۔ گورنمنٹ ملت کالج ملتان کے پرنسپل رہے۔

آپ نے ’’اُردو حمد و نعت پر فارسی روایت کا اثر‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ تحقیق پیش کرکے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ ۔

ڈاکٹر عاصیؔ کرنالی ایک قادرالکلام اور زودگو شاعر تھے۔ ابتدا میں آپ کا شمار غزل گو شعرا میں ہوتا تھا بعدازاں پھر لالہ زارِ نعت میں بھی آپ کی نعتوں کی گونج سنائی دینے لگی۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی نعتوں کے مجموعوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ’’اُردو حمد ونعت پر فارسی روایت کا اثر‘‘ مقالہ برائے پی ایچ۔ڈی بھی نعت سے اسی قوی تعلق کی روشن دلیل ہے۔

مجموعہ ہائے کلام

حمدیہ و نعتیہ کلام

وفات

عاصیؔ کرنالی 20جنوری 2011ء کو ملتان میں انتقال کر چکے ہیں۔


مزید دیکھیے

ڈاکٹر ریاض مجید | ڈاکٹر فرمان فتح پوری | ڈاکٹر شہزاد احمد | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی