"عارف قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 31: سطر 31:


ــ پی ٹی وی لاہور سے انٹر ویو [[2010ء]]
ــ پی ٹی وی لاہور سے انٹر ویو [[2010ء]]
ـ
ـ مشاعرہء منقبت عُرس داتا صاحبؒ میں اکثرو بیشتر بُلاوا اور حاضری
ـ۔ اے آروائے کیو ٹی وی کے پروگرام ''نعت زندگی ہے'' میں انٹر ویوہء منقبت عُرس داتا صاحبؒ میں اکثرو بیشتر بُلاوا اور حاضری


ــ ایف ایم 97 اسلام آباد: پروڈیوسر مذہبی و ادبی پروگرامز/ نعت خوانی/ ہوسٹنگ
ــ ایف ایم 97 اسلام آباد: پروڈیوسر مذہبی و ادبی پروگرامز/ نعت خوانی/ ہوسٹنگ

نسخہ بمطابق 11:49، 26 جون 2018ء

Naat Kainaat Arif Qadri.jpg


محمد عارف قادری 8 مارچ 1969 ء بروز ہفتہ صوفی محمد یوسف خان قادری ؒ کے ہاں واہ کینٹ ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئےـ والدِ گرامی سچے سُچے عاشقِ رسول تھے اور نعتوں کے دلدادہ تھےـ عارف قادری کے دادا جناب محمد علیؒ گورکھ پور کے مایہ ناز قاریوں میں سے تھےـ نانا جناب مبارک حسینؒ بھی ایک با رعب دینی شخصیت تھےـ والدہ ماجدہ خواتین کی محا فلِ میلاد میں نعت خوانی کرتی رہیں ـ یوں ذوقِ نعتِ رسول کی دولتِ عظیمہ انہیں ورثے میں ملی ـ عارف قادری بچپن ہی سے نعت خوانی کرتے چلے آرہے ہیں ـ میٹرک کے بعد ایف ایس سی کیا، بعد ازاں بی اے ، ایم اے اور بی ایڈ کے امتحانات پاس کیے ـ دورانِ تعلیم ہی سے معروف کہنہ مشق شاعر عثمان ناعم، ملک افتخار احمد افتخاراور وطنِ عزیز کے مایہ ناز و ممتاز مداحِ رسول سید منظورالکونین اقدس جیسی شخصیات کی سرپرستی و شاگردی حاصل رہی ـ عارف قادری اول اول نعت خواں کی حیثیت سے اُبھرے اور پھر ساتھ ہی ساتھ نقابت اور نعت گوئی کے میدانوں میں بھی اپنااہم مقام بنا لیا ـ 13 سال کی عمر سے با قاعدہ با وزن شعر کہتے آرہے ہیں ـ غزل اور نظم بھی کہی لیکن طبیعت کے رجحان اور حُبِ رسول کی حدت نے نعت گوئی ہی کی جانب زیادہ مائل رکھا ـ


مجموعہ ہائے کلام

مطبوعہ

"بختِ رسا" (نعتیہ مجموعہ) 2009ء جسے محکمہ اوقاف حکومتِ پنجاب کی جانب سے صوبائی سیرت کانفرنس2009ء لاہور میں سال 2009ء کی بہترین اردو نعتیہ کتاب کے کیش ایوارڈ و شیلڈ سے نوازا گیا

زیرِ ترتیب مجموعہ ہائے کلام

(1) "نُورِ مدحت" حم(د، نعت منقبت، سلام)

(2) "نعت جاری رہے" (نعتیہ مجموعہ)

اب تک کی کامیابیاں

بچپن سے اب تک بیشتر اعزازات و انعامات سے نوازے گئے جس کا اجمالی خاکہ درج ذیل ہے:

- سکول و کالج کی سطح پر مقابلہ ہائے نعت خوانی میں باقاعدگی سے شرکت و انعامات

ــ ریڈیو پاکستان لاہور سے پروگرام "بحضور سرور سروراں" میں لائیو انٹر ویو

ــ پی ٹی وی لاہور سے انٹر ویو 2010ء

ـ۔ اے آروائے کیو ٹی وی کے پروگرام نعت زندگی ہے میں انٹر ویوہء منقبت عُرس داتا صاحبؒ میں اکثرو بیشتر بُلاوا اور حاضری

ــ ایف ایم 97 اسلام آباد: پروڈیوسر مذہبی و ادبی پروگرامز/ نعت خوانی/ ہوسٹنگ ـ ـ ارتھ فیکٹر ریڈیو چینل: ہوسٹنگ ادبی و مذہبی پروگرامز

اکادمی فروغ نعت، اٹک کے آن لائن ماہانہ ردیفی تنقیدی مشاعرہ "ک" میں 33 شعراء کی نعتوں میں اول پوزیشن

۔13 سالہ بیسٹ پر فارمنس ایوارڈ (نعت خوانی) 2013-2001 منجانب: گندھارا یوتھ فورم ٹیکسلا، واہ کینٹ

ـ اقبال ٹیلنٹ شیلڈ (واہ کینٹ کے ٹاپ ٹین نعت خوانوں میں) منجانب: بزمِ فروغِ کلامِ اقبالؒ، واہ کینٹ

ـ 15 سالہ ایکسی لنس پر فارمنس2015-2001 پر "نصرت فتح علی خان ایوارڈ" 2016ء منجانب: پُرنم آرٹس کونسل، پاکستان

"نعت ایوارڈ" 2016ء منجانب: نعت اکیڈمی، پاکستان ـ

دیگراعزازی شیلڈز

منجانب: ایف جی کالج آف کامرس اسلام آباد ، آرمی پبلک کالج راولپنڈی ، ایف جی ڈگری کالج فار مین واہ کینٹ ، پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن واہ کینٹ ، واہ یونیورسٹی واہ کینٹ ، سرسید کالج واہ کینٹ ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز/کالجز منیجمنٹ ایسوسی ایشن واہ ریجن ، جمعیت علماء پاکستان تحصیل ٹیکسلا ، کامسیٹس واہ کینٹ برانچ ، پاکستان قراءت و نعت کونسل واہ ریجن

تنظیمی خدمات

ایوانِ مدحت واہ کینٹ، بانی صدر

لوح و قلم فورم واہ کینٹ، نائب صدر --

فروغِ نعت واہ کینٹ، آرگنائزر --

ادارہ فروغِ نعتِ مصطفٰی واہ کینٹ، نعت انسٹرکٹر

تنظیمی وابستگیاں

محفلِ نعت اسلام آباد

صریرِ خامہ واہ کینٹ

واہ آرٹ سرکل واہ کینٹ ،

ایوانِ مدحت واہ کینٹ

نعت فورم لاہور،

نعت مرکز لاہور

نعت ریسرچ سنٹر، کراچی

پاکستان قراءت و نعت کونسل، واہ کینٹ

ایوانِ دانش واہ کینٹ

لوح و قلم فورم واہ کینٹ

اکادمی فروغ نعت، اٹک،

اکادمی فروغ نعت، واہ کینٹ

بزمِ تمثیل واہ کینٹ

شاعری

مزید دیکھیے

حافظ محبوب احمد | سلمان رسول | سید شاکر القادری |عبدالقادر تاباں | عباس عدیم قریشی | عروس فاروقی