عارف سیالوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:53، 19 جون 2018ء از 103.255.4.7 (تبادلۂ خیال)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


مولانا عبدالرسول محمد عارفؔ سیالوی المعروف حاجی عارف سیالوی گجرات کے بزرگ استاد اور عالمِ دین تھے۔ کنگ سہالی ضلعگجرات میں 1915ء کو پیدا ہوئے ۔ پبلک ہائی سکول نمبر 1میں فارسی کے استاد کی حیثیت سے خدمات بجالاتے رہے ۔ نہایت شفیق اوراتباعِ سنت کے سختی سے پابند تھے۔

نماز روزہ ، 'ذکر اللہ، بے مثل صانع کی بے مثل صنعتاور کرنیں ایک ہی مشعل کی آپ کی کتب ہیں۔ آپ خواجہ قمر الدین سیالوی کے مرید اور خلیفہ تھے اور امام احمد رضا خان بہت بڑے مداح تھے۔

شاعری میںحمد،نعت اورمنقبت کے علاوہ کچھ نہیں کہا۔ آپ نے بعض اقارب کی شادی پرسہرا بھی لکھا ، لیکن اس انداز میں لکھا کہ سہرا کم اور نعت زیادہ نظر آتی ہے۔ آپ نے صاحبزادہ پیر فیض الامین فاروقی کا جو سہرا لکھا اُس کا مقطع یہ ہے:

غرض اتنی ہے کروں نعتِ محمد عارفؔ!

اک بہانہ ہے کہ لایا ہوں میں لکھ کر سہرا


آپ نے 2003ء میں وصال فرمایا اورکنگ سہالی ضلع گجرات میں دفن ہوئے ۔

نمونہ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد مصطفیٰ یعنی خدا کی شان کے صدقے

میں ہر ہر آن یارب انکی ہر ہرآن کے صدقے


ہوالاول ہوالآخر ہوالظاہر ہوالباطن

میں اس عالی نسب، والا حسب ذیشان کے صدقے


خدایا رحم فرما از طفیلِ رحمتِ عالم

حبیب اللہ ! نظر کیجو اِدھر رحمان کے صدقے


تو اصلِ کائنات و وجہِ تخلیقِ دو عالم ہے

جہاں کا ذرہ ذرہ ہے ترے احسان کے صدقے


نہیں جا لب کشائی کی سرِ تسلیم خم کردو

اشارہ جس طرف پائو جھکو سلطان کے صدقے


بھلا آداب اس دربار کے عارفؔ کہے کیونکر

پڑھو احزاب کو حجرات کو فرقان کے صدقے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png