ظہیر قندیل

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

تعارف: ارشد محمود ارشد


محمد ظہیر قندیل کا اصل نام محمد ظہیر حسین اعوان ہے وہ 10 اکتوبر 1965 کو لالہ زار کالونی، راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔سکونت بہ سلسلۂ ملازمت حسن ابدال ہے ۔ انہوں نے میٹرک 1983 میں حویلیاں سے کیا ، اور ایم اے اُردو پنجاب یونی ورسٹی سے 1989 میں کیا۔مختلف اداروں میں تدریس کے چودہ سال گزارنے کے بعد کیڈٹ کالج حسن ابدال میں پچھلے انیس سال سے وابستہ ہیں۔اور پچھلے چودہ سال سے صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ یوں تو میٹرک سے شعر کہنا شروع کیا مگر باقاعدہ طور پر 2010 سے شعر کہہ رہے ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ تو ابھی شائع نہیں ہوا۔ البتہ ایک کتاب۔۔۔۔ معرکۂ بڈھ بیر کا ہیرو‘‘(نثر) 2017 میں شایع ہو چکی ہے ۔


نعت مبارکہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اجمال یہ کہ حسن ہی عنوانِ نعت ہے

تفصیل یہ کہ دہر ، دبستانِ نعت ہے


’’ہر شعبۂ حیات میں امکان ِ نعت ہے‘‘

کافی ہے یہ ثبوت کہ فیضانِ نعت ہے


بخشش کوروزِ حشر میں، سامانِ نعت ہے

کیا فکر ہوکہ ہاتھ میں دیوانِ نعت ہے


تشبیہ، استعارہ، کنایہ ، مجاز، رمز

ملتا نہیں بیان، جو شایانِ نعت ہے


چوموں اسے کہ دل میں بٹھاؤں میں لفظ کو

خاطر کروں نہ کیوں کہ یہ مہمانِ نعت ہے


مانو ! یہاں پہ جیت سبھی کو ہوئی نصیب

جیتو، مرے حریف یہ میدانِ نعت ہے


میں نے گزاری عمر کسی اور کے لیے

میراوہی ہے وقت جو قربانِ نعت ہے


بے حس کا دل گداز نہ ہو، کیا مجال ہے

پتھر پگھل گئے ہیں یہ ایقانِ نعت ہے


ہے سلسلہ ازل سے ابدتک جڑا ہوا

موتی نکل رہے ہیں ، یہی کانِ نعت ہے


سجدے میں سر جھکاتے ہیں مومن نماز میں

جس میں جھکی ہے روح وہ ایوانِ نعت ہے


قندیلؔ تم کو داد ملے گی ، یقین ہے

لیکن ہنر نہیں ہے یہ احسانِ نعت ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات