ظہور الحق ظہور

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search



پیدائشی نام محمد ظہورالحق اور تخلص ظہورؔ ہے۔ 14 اپریل 1923ء مطابق ۱۵؍شعبان ۱۳۴۱ھ کو ضلع کیمبل پور (پنجاب) کی تحصیل فتح جنگ کے گاؤں جھنڈیال میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مولانا غلام محمد مرحوم ایک صاحب علم و فضل ہستی کے مالک تھے۔ آپ کا تعلق شعبہ درس و تدریس سے ہے۔ جدید فارسی لکھنے پڑھنے اور بولنے والوں میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ خانہ فرہنگ ایران سے فارسی ادب کے کئی امتحانات میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ اس سلسلے میں دو مرتبہ ایران کی سیاحی بھی کر چکے ہیں۔

حافظ صاحب اُردو کے خوش گوار اور خوش فکر شاعر ہیں۔ آپ فارسی میں بھی شعر کہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے کلام میں اُستادانہ مہارت کے ساتھ ساتھ وقار اور متانت کا عنصر بھی شامل ہے۔ آپ کی حمدیہ، نعتیہ و منقبتیہ شاعری بھی لائق تحسین ہے۔ جب کہ ملّی شاعری سے آپ کو خصوصی رغبت ہے۔

نمونہ ءِ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سزاوارِ عبادت لائقِ حمد و ثنا تو ہے

نگہبانِ زمین و آسماں رب العُلا تو ہے


محمد کا ہمسر جہاں میں نہیں ہے

زمیں میں نہیں آسماں میں نہیں ہے

ادا کس سے ہو ان کی تعریف کا حق

یہ وسعت کسی کے بیاں میں نہیں

شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ڈاکٹر شہزاد احمد

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کلیات ظہور کا تعارف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
صاحب کلیات نعت گو شعراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شائق دہلوی | راقب قصوری | محسن کاکوروی | ادیب رائے پوری | ظہور الحق ظہور | غلام رسول قادری | عنبر شاہ وارثی | راسخ عرفانی | وحید الحسن ہاشمی | رووف امروہوی | منور بدایونی | اظہر علی خان | عبدالستار نیازی | اعجاز رحمانی | اقبال عظیم | عابد سعید عابد | شاعر علی شاعر | صائم چشتی | بیدم وارثی | مظہر الدین مظہر | ریاض سہروردی | انصار الہ آبادی | نذر محمد راہی | محمد علی ظہوری