طلسم اسم ِ محمد کا دائرہ ہے کوئی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

موضوع : نعت

شاعر: محمد اشفاق چغتائی

خصوصیت: غیر منقوط شاعری

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

طلسم اسم ِ محمد کا دائرہ ہے کوئی

مری دعا کی کمائی کا سلسلہ ہے کوئی

کرم کی راہ سے آئے کسی سحر کی طرح

اسے کہو درِ امکاں کھلا ہوا ہے کوئی

وصال و وصل کی گرمی اسی کے دم سے ہے

طلوعِ مہرِ مسلسل کا آسرا ہے کوئی

دکھائی دے کسی صحرا سے گل کدہ کس کا

ہوا کمال کی ہے اور ہرا ہرا ہے کوئی

کہا کہ ہے مرا اللہ احد و واحد

گلی گلی کہے ، لولاک کی صدا ہے کوئی

سوائے سرورِ عالم کے اور اے عالم

مرا سوال ہے کہ درد کی دوا ہے کوئی