طلب سے پہلے میرا کاسہ بھر دیتا ہے ۔ ناہید شاہد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:26، 28 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : ناہید شاہد === {{نعت }} === طلب سے پہلے میرا کاسہ بھر دیتا ہے میرے سارے کام وہ خود...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ناہید شاہد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

طلب سے پہلے میرا کاسہ بھر دیتا ہے

میرے سارے کام وہ خود ہی کر دیتا ہے


غار ِ حرا سے غار ِ ثور تلک کا وقفہ

آنکھ کی پتلی کو کیا کیا منظر دیتا ہے


کرتا ہے آزاد وہ دنیا کو ہر ڈر سے

اور بس ایک خدا کا سب کو ڈر دیتا ہے


اس کی ایک نظر سے کھل اٹھتے ہیں موسم

وہ بنجر دھرتی کو زندہ کر دیتا ہے


بھٹکے لوگو، اس کے گھر کا رستہ لے لو

جینے کے وہ سب کو لاکھ ہنر دیتا ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام