صفحۂ اول

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Bnr.png


نعت کائنات کا مقصد حمد و نعت کے متعلقہ ہر مواد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے ۔ نعت کائنات صرف نعت کا انسائکلو پیڈیا ہی نہیں بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ہے ۔ جو معلومات درکار ہیں ان سے متعلقہ الفاظ تلاش کریں ۔ اگر آپ کسی بھی حوالے سے حمد و نعت کے کسی بھی شعبے مثلا ، نعت خوانی، نقابت، محافل،شاعری، تنقید، تحقیق، پبلشنگ وغیرہ سے وابستہ ہیں تو اس ویب سائٹ پر اپنا اور اپنے ادارے کا تعارف ضرور پیش کریں ۔ مزید دیکھیے

Inteqal.png
اردو کے ادبی حلقوں کو یہ خبر دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ ناگ پور، بھارت تعلق رکھنے والے اردو نعت کے اولین محقق ڈاکٹر سید رفیع الدین اشفاق مورخہ ۲۸ نومبر ۲۰۱۷ کو وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ ڈاکٹر سید رفیع الدین اشفاق نے "اردو میں نعتیہ شاعری" کے عنوان سے پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کرکے نعت پر تحقیق کا ایسا شجر لگایا کہ آج اس کی شاخیں تمام بر صغیر پاک وہند میں پھیل چکی ہیں ۔ نعت کائنات، نعت ریسرچ سنٹر، کراچی کے روح ِ روان سید صبیح الدین رحمانی کی بہت شکر گذار ہے جنہوں نے نعت کائنات کے قارئین کے لیے یہ اہم خبر مہیا کی
اس ماہ کی شخصیات

Munawwar-Badayuni1.jpg Naat Kainaat Baikal Utasahi.jpg Naat Kainaat Saud Usmani.jpg Naat kainaat irfan urfi.jpg Rizwi Amrohwi.jpg Naat Kainaat Muhammad Khalil ur Rehman.jpg

تبرکات مشاہیر سے انتخاب
Naat Kainaat Taaza Tareen.jpg
"حمد و نعت" کے متعلق کوئی بھی اہم خبریں بھیجنے کے لیے شہ سرخی سرچ باکس میں تلاش کریں اور نیا صفحہ تشکیل دے کر خبر لکھ دیں۔
تازہ خبریں
دبستان نعت کا نیا شمارہ
* سرمد کا "ریاض حسین چودھری نمبر"
* نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27 کی اشاعت اور دستیابی
اس ماہ کا اہم نعت خواں
Naat kainat junaid jamshed.jpg

3 ستمبر 1969 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے لاہور کی یو ای ٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی،انہوں نے ’’دل دل پاکستان‘‘کا ملی نغمہ گا کر عالمی شہرت حاصل کی، ان کے گروپ وائٹل سائنز کو بھی اسی ملی نغمے سے پہچان ملی۔وائٹل سائنز نے دنیا بھر میں نام روشن کیا اور بہترین دھنیں پیش کیں ،بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دل دل پاکستان دنیا کے پراثرترین قومی نغموں میں بھی شامل ہے جسے پاکستان کا دوسرا قومی ترانہ بھی کہا جاسکتا ہے۔ دل دل پاکستان سے 80ءکی دہائی کے آخری سالوں میں اس دور کے ہر نوجوان کے دل میں اترنے والی اس آواز کو ہماری پاپ کی تاریخ میں ایک آئیکون کی حیثیت حاصل ہے۔90ءکے عشرے میں یہ گروپ باہمی اختلافات کا شکار ہوا لیکن جنید جمشید نے اپنا فنی سفر جاری رکھا ۔ تاہم 2002ءمیں اپنی چوتھی اور آخری پاپ البم کے بعد اسلامی تعلیمات کی جانب ان کا رجحان بڑھنے لگا اور ماضی کے پاپ اسٹار ایک نعت خواں کے طور پر ابھرتے نظر آئے۔2004ءمیں جنید جمشید نے گلوکاری چھوڑنے اور اپنی زندگی تبلیغی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔ جنید جمشید کو 2007 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

اس ماہ کے اہم غیر مسلم شاعر: رانا بھگوان داس
Rana Bhagwan Das.jpg

رانا بھگوان داس 20 دسمبر 1942ء کو نصیر آباد، ضلع قمبر شہداد کوٹ، سندھ میں ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ عدالت عظمی پاکستان کے نگران منصف اعلی رہ چکے ہیں۔انہوں نے نے قانون کے ساتھ اسلامیات میں ماسٹرز کیا۔جسٹس رانا بھگوان داس اعلی عدلیہ میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے جج تھے، وہ انتہائی اچھی شہرت کے حامل تھے اور اپنے پوری خدمت کے دوران ہمیشہ غیر متنازع ثابت ہوئے۔رانا صاحب نے شاعری بھی کی اور نعتیہ اشعار بھی کہے ۔

معروف شعراء اور نعت گوئی : منیر نیازی
Munir Niazi.jpg

منیر نیازی 9 اپریل 1928ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو کے 13 اور پنجابی کے 3 شعری مجموعے یادگار چھوڑے انہوں متعدد فلموں کے نغمات بھی تحریر کئے جو بے حد مقبول ہوئے۔منیر نیازی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز اور اکادمی ادبیات پاکستان نے کمال فن ایوارڈ سے نوازا تھا۔26 دسمبر 2006ء کومنیر نیازی لاہور میں وفات پاگئے۔وہ لاہور میں قبرستان ماڈل ٹاون کے بلاک میں آسودۂ خاک ہیں۔

منتخب مضمون: نعتیہ مجموعوں میں تقاریظ، دیباچوں اورمقدمات میں تنقیدی رویوں کاجائزہ ۔ ڈاکٹر عزیز احسن
Naat kainaat aziz ahsan 10.jpg

مختلف ادوار میں محققین نے نعتیہ کتب کی فہرستیں تیار کی ہیں جن میں ہزاروں کتب کی طباعت کا ذکر ملتا ہے۔پاکستان میں نعتیہ شاعری پر مشتمل کتابوں کے کوائف حفیظ تائب، راجا رشید محمود، غوث میاں ، چودھری محمد یوسف ورک قادری اور محمد طاہر قریشی نے یکجا کیے ہیں ۔مؤخرالذکر دو حضرات نے دوکتب خانوں کے نعتیہ شعری خزانوں کا ذکر کیا ہے ۔ایک نعت لائبریری شاہدرہ، لاہور، اور دوسرا نعت ریسرچ سنیٹر کراچی۔ان فہرستوں میں چودھری محمد یوسف ورک قادری نے شائع شدہ نعتیہ شعری کتب کی فہرست بنائی ہے ۔ مزید دیکھیے

شخصیت کا تعارف: طاہر سلطانی ۔ جہان حمد کا باشندہ - نسیم سحر

Naat Kainaat Naseem Sehar.jpg

تقریباً چالیس برس سے نعتیہ شاعری کرنے اور نعت خوانی کی سعادت سے فیضیاب ہونے والی عظیم شخصیت جناب طاہرحسین طاہر سلطانی سے میرا تعارف گذشتہ دو سے زیادہ دہائیوں پر محیط ہے۔انہوں نے خود کو صرف اور صرف حمد و نعت کے لئے وقف کر دیا ہے۔ وہ ارمغان ِ حمد جہانِ حمدکے عنوانات سے حمد و نعت پر مشتمل ایسے قلوب کو منوّر و معنبر کرنے والے جرائد نکالتے ہیں جس کا عاشقان و ثناخوانانِ رسول ﷺ کو بیتابی سے انتظار رہتا ہے۔ماہنامہ ارمغان حمد کا آغاز فروری ۲۰۰۴ء سے ہؤا اور تاحال اس کے ۱۲۲ شمارے شائع ہو چکے ہیں جو کوئی معمولی کام نہیں ۔اسی طرح جہان حمد بھی جون ۱۹۹۸ء میں آغاز ہؤا اور تا حال اس کے ۱۹ شمارے شائع ہو چکے ہیں مضمون دیکھیے

تازہ مطبوعات
"اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں
معاون ادارے، ویب سائٹس اور فورمز
Naat kainaat naat research center.jpg نعت ریسرچ سنٹر، کراچی Naat kainaat farogh e naat logo.jpg اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک Logo naat virsa.jpg نعت ورثہ لٹریری ڈسکشنز ۔ فیس بک