صفحۂ اول

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Bnr.png


نعت کائنات کا مقصد حمد و نعت کے متعلقہ ہر مواد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے ۔ نعت کائنات صرف نعت کا انسائکلو پیڈیا ہی نہیں بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ہے ۔ جو معلومات درکار ہیں ان سے متعلقہ الفاظ تلاش کریں ۔ اگر آپ کسی بھی حوالے سے حمد و نعت کے کسی بھی شعبے مثلا ، نعت خوانی، نقابت، محافل،شاعری، تنقید، تحقیق، پبلشنگ وغیرہ سے وابستہ ہیں تو اس ویب سائٹ پر اپنا اور اپنے ادارے کا تعارف ضرور پیش کریں ۔ مزید دیکھیے

Inteqal.png
اردو کے ادبی حلقوں کو یہ خبر دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ ناگ پور، بھارت تعلق رکھنے والے اردو نعت کے اولین محقق ڈاکٹر سید رفیع الدین اشفاق مورخہ ۲۸ نومبر ۲۰۱۷ کو وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ ڈاکٹر سید رفیع الدین اشفاق نے "اردو میں نعتیہ شاعری" کے عنوان سے پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کرکے نعت پر تحقیق کا ایسا شجر لگایا کہ آج اس کی شاخیں تمام بر صغیر پاک وہند میں پھیل چکی ہیں ۔ نعت کائنات، نعت ریسرچ سنٹر، کراچی کے روح ِ روان سید صبیح الدین رحمانی کی بہت شکر گذار ہے جنہوں نے نعت کائنات کے قارئین کے لیے یہ اہم خبر مہیا کی
اس ماہ کی شخصیات

Munawwar-Badayuni1.jpg Naat Kainaat Baikal Utasahi.jpg Naat Kainaat Saud Usmani.jpg Naat kainaat irfan urfi.jpg Rizwi Amrohwi.jpg Naat Kainaat Muhammad Khalil ur Rehman.jpg

زیادہ پڑھے جانے والے کلام
اس ماہ کی اہم شخصیات
اس ماہ کا اہم نعت خواں
Naat Kainaat Qari Zubaid Rasool.jpg

قاری زبید رسول الحاج محمد علی ظہوری کے شاگرد تھے اور نعت خوانی میں اپنی مثال آپ تھے ۔ آپ کے بارے فرمایا جاتا ہے کہ آپ اس عشق و عقیدت سے پڑھتے تھے کہ ایک بار نعت کے لئے کھڑے ہوتے تو آنکھیں بند کر کے حضوری کی کیفیت میں چلے جاتے ۔ اور دوبارہ آنکھیں اسی وقت کھولتے جب حاضری مکمل ہو جاتی ۔ مزید دیکھیے

اس ماہ کے اہم غیر مسلم شاعر: رانا بھگوان داس
Rana Bhagwan Das.jpg

رانا بھگوان داس 20 دسمبر 1942ء کو نصیر آباد، ضلع قمبر شہداد کوٹ، سندھ میں ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ عدالت عظمی پاکستان کے نگران منصف اعلی رہ چکے ہیں۔انہوں نے نے قانون کے ساتھ اسلامیات میں ماسٹرز کیا۔جسٹس رانا بھگوان داس اعلی عدلیہ میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے جج تھے، وہ انتہائی اچھی شہرت کے حامل تھے اور اپنے پوری خدمت کے دوران ہمیشہ غیر متنازع ثابت ہوئے۔رانا صاحب نے شاعری بھی کی اور نعتیہ اشعار بھی کہے ۔

نعتیہ مقابلے  : نور مجسم نعت کونسل، کراچی کا کل پنجاب نعت مقابلہ 2018

Noor Mujassam Naat Council - Punjab Muqabala.jpg

نور مجسم نعت کونسل، کراچی نے ابھی حال ہی میں ایک پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی میں ایک کل پاکستان مقابلہ نعت کا انعقاد کیا تھا اور اب نور مجسم نعت کونسل، کراچی ایسا ہی ایک کل پنجاب نعتیہ مقابلہ کرانے کی انتظام کار میں مصروف ہے ۔ "نعت کائنات " کی طرف سے "نور مجسم نعت کونسل، کراچی " کے جملہ اراکین کو بہت مبارکباد

منتخب مضمون: گوئٹے کی نظم ’نغمۂ محمدی‘ کے تین تراجم ۔ خان حسنین عاقب
حسنین عاقب

جان وولف گانگ گوئٹے GOETHE, JOHANN WOLFGANG عیسوی سنہ 1749 میں جر منی کے شہر فرینکفرٹ میں پیدا ہوا اس نے اہل ِ علم کے خاندان میں آنکھیں کھو لیں وہ یوں کہ اس کا باپ پیشے کے اعتبار سے وکیل تھ

"نعت کائنات : اس طرح کے بے شمار اہم صفحات کا زخیرہ ہے ۔ اگر آپ حمد و نعت کے حوالے سے کوئی سرگرمی کر رہے ہیں تو ہمیں ضرور مطلع کریں ۔ مزید اہم صفحات دیکھیے
ا اور اس کی ماں حا کم ِ شہر کی بیٹی تھی۔ گوئٹے جرمن ادب کا سب سے عظیم شاعر مانا جاتا ہے۔ ابتداء ہی سے، بلکہ اپنی نو جوانی ہی سے گوئٹے کو اسلام اور مشرق سے بے حد دلچسپی تھی۔ اسی لیے اس نے عربی زبان بھی سیکھی تھی۔ گوئٹے کے خیال میں نئی ثقافتوں کی دریافت کے لیے ادب اور مذہب سے زیادہ کار آمد کو ئی اور ذرائع نہیں ہوسکتے اس لیے اس نے مشرقی ادب میں رومی اور حافظ کی شاعری کا اور ساتھ ہی ساتھ مذاہب کے ذیل میں زرتشت کی تعلیمات اور دینِ اسلام کا مطا لعہ کیا ۔ مزید دیکھیے
منتخب مضمون: مسدس حالیؔ کا اسلوبیاتی مطالعہ ۔ ڈاکٹر محمد اشرف کمال

Ashraf Kamal.jpg

نعت گوئی کی روایت بڑی مضبوط اور اپنے پورے احترام وعقیدت سے جاری وساری ہے۔ مولانا الطاف حسین حالی نے مسدس حالی لکھ کر مسلمان قوم کو جگانے حوالے سے گراں قدر کام سرانجام دیا۔ے جیسے جیسے شاعری کو فروغ ملتا گیاشاعری میں نعت گوئی بھی فروغ پاتی رہی۔محسن کاکوروی سے باضابطہ نعت گوئی کی روایت کا آغاز ہوتا ہے۔اس کے بعد خواجہ الطاف حسین حالی، علامہ اقبال، مولانا ظفر علی خان،احمد رضا خان بریلوی، محمد علی جوہر، حفیظ جالندھری، ماہر القادری نے مدحتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں قلم اٹھایا ہے۔ مزید دیکھیے

تازہ مطبوعات

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

معاون ادارے، ویب سائٹس اور فورمز
Naat kainaat naat research center.jpg نعت ریسرچ سنٹر، کراچی Naat kainaat farogh e naat logo.jpg اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک Logo naat virsa.jpg نعت ورثہ لٹریری ڈسکشنز ۔ فیس بک