صفات و ذاتِ حمد کبریا ہے ۔ رسا چغتائی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صفات و ذاتِ حمدِ کبریا ہے

کلام پاک نعت مصطفیٰ ہے


رسالت غیب ہے اور غیب کیا ہے

مگر یہ سلسلہ ایمان کا ہے


گزر کس کا ہوا ہے جو ابھی تک

دو عالم آئنہ بردار سا ہے


وہی ہیں دادر محشر وہی ہیں

دل بے تاب کس کو ڈھونڈتا ہے


یہ دنیا مٹ گئی ہوتی کبھی کی

مگر اک نام ایسا آگیا ہے


رسا مل جائے گا اذنِ سفر بھی

مرا قصد سفر اپنی جگہ ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آرزو لکھنوی | ابن صفی | پروین شاکر | ثروت حسین | جمیل الدین عالی | جون ایلیا | حفیظ ہوشیار پوری | حمایت علی شاعر | رسا چغتائی | رئیس امروہوی | شان الحق حقی | عزم بہزاد | عقیل عباس جعفری | عنبرین حسیب عنبر | فرمان فتح پوری | کاشف حسین غائر | لیاقت علی عاصم | محسن بھوپالی | نصیر ترابی