صراط نعت ایسوسی ایشن

نعت کائنات سے
(صراط ِ نعت سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search

Salma Khan.jpg

سلمٰی خان
صراطِ نعت
وڈیوز

صراط نعت ایسوسی ایشن ۔ سلمٰی خان کے زیر انتظام خوشبوئے حسان کے فروغ اور دُخترانِ اسلام کو زیورِ نعت سے آراستہ کرنےکے لئے ایک فکری و تربیتی تنظیم ہے۔ خواتین میں نعت کی اہمیت اُجاگر کرنے کی غرض سے اِس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔


شب ِ معراج آگئی ۔ صراط ِ نعت کا ایک کلام
مرحبا یا مصطفیٰ از صراطِ نعت
میرے کملی والے کی شان ازصراطِ نعت


ریڈیو پاکستان کی عالمی سروس سے پروگرام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ریڈیو پاکستان کی عالمی سروس سے پروگرام نعت وسیلہ نجات



نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی کو نعت کہا جاتا ہے۔ عہد رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے لے کر آج تک ہمیں نعت رسول عربی کے رنگ جھلکتے نظر آتے ہیں۔ خود خالق کائنات نے قرآن کریم میں جابجا مقامات پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف میں آیات کا نزول فرمایا ہے۔ الہامی کتب میں بھی آپ کے اوصاف کے تذکرے موجود ہیں۔ شاعر دربار رسالت حضرت حسان بن ثابت کا کہنا ہے کہ میں اپنی تعریفوں سے رسول عربی کی شان بلند نہیں کرتا بلکہ نام محمد کی برکت سے میرا کلام عزت پاتا ہے۔

مقاصد-ضرورت-اہداف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صراط نعت ایسوسی ایشن کے بنیادی مقاصد ذیل میں درج کیے جارہے ہیں جن کے حصول کے لیے اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

؎ نعت کے حوالے سے خصوصا خواتین میں شعور اور آگاہی کے معیار کو بلند کرنا

؎ محافل میں پڑھے جانے کے لیے ایسی نعتوں کا جامع انتخاب کرنا جو شرعی حدود و قیود کے دائرے سے باہر نہ ہو

؎ نعت کے روایتی اسلوب کو بحال کرنے کی کوشش کرنا، جس کے نتیجے میں نعت سے وابستہ حلقوں میں سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کا جذبہ بیدار ہو

؎ نعت پڑھنے والی بچیوں میں معیاری کلام کے ساتھ ساتھ حسن ادائیگی اور بحرو ترنم کی تربیت کا بھی اہتمام کرنا

؎ نعت خوانی سے وابستہ خواتین اور بچوں میں گانوں اور غزلوں کی بحروں پر نعت پڑھنے سے روکنے کے لیے تحریک کا آغاز کرنا

؎ شعور نعت کو بلند کرنے کے لیے خواتین اور بچیوں کی علمی و ادبی رہنمائی کے لیے مختلف سیمینار اور تقریبات کا اہتمام کرنا

؎ نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقاصد سے آگاہی کے لیے علماء اور سکالرز کے ساتھ وقتافوقتا علمی و فکری نشستوں کا اہتمام کرنا

؎ معیاری اکیڈمی کے قیام کے لیے کاوش کرنا، جہاں معتبر ماہرین فن اساتذہ کرام کی نگرانی میں اصلاح نعت اور نعت شناسی کا عمل آگے بڑھایا جا سکے

؎ نئی نعت خواں بچیوں کے لیے ایسے مواقع فراہم کرنا، جن سے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے

؎ نعت پڑھنے والوں کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ جدید اور معیاری آڈ یو و ویڈیو سٹوڈیو کے قیام کی کوشش کرنا، جہاں وہ اپنے فن کو نکھار سکیں

؎ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے معاشرے کو سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کا شعور اجاگر کرنے کی سعی کرنا

؎ محافل نعت میں ہونے والے آداب کے منافی رحجانات کی اصلاح کے لیے کوشش کرنا

التماس[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ان تمام تفصیلات کی روشنی میں صراط نعت ایسوسی ایشن کی ضرورت و اہمیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ خواتین میں معیاری نعت کے فروغ اور تربیت کی غرض سے صراط ایسوسی ایشن کا ساتھ دیں۔ نعت کی صورت میں دین کی تبلیغ میں اپنا کردار ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو صراط نعت ایسوسی ایشن کے متعلق آگاہی دیں تاکہ حشر کے میدان میں ہمیں سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا اور نبی کریم ﷺ کی شفاعت کا حقدار ٹھہرایا جائے۔ آمین

بیرونی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صراط نعت ایسوسی ایشن فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل کو لائیک کریں سبسکرائب اورشئیر کریں ۔

https://www.facebook.com/SiraateNaatAssociation

https://www.youtube.com/SiraateNaatAssociation

وٹس ایپ : : +92 335 5143602

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات