صبح بھی اچھی لگی اور شام بھی اچھی لگی ۔ خمار بارہ بنکوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:04، 24 مئی 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Khummar Bara Bankvi.jpg

شاعر : خمار بارہ بنکوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم =[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صبح بھی اچھی لگی اور شام بھی اچھی لگی

مجھ کو سوتے جاگتے یادِ نبی اچھی لگی


خود تو فاقہ کش مگر کونین کے حاجت روا

رحمت للعالمیں کی مفلسی اچھی لگی


میرے آقا ہوکے جن گلیوں سے گذرے تھے کبھی

اب تک ان گلیوں میں خوشبو سی بسی اچھی لگی


دشمنوں نے بے لڑے ، تلواریں اپنی پھینک دیں

آب و تابِ تیغِ اخلاقِ نبی اچھی لگی


کہہ کے نعتِ مصطفیٰ ، میں جھوم جھوم اٹھا خمارؔ

عمر بھر میں آج اپنی شاعری اچھی لگی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی ۔ عبدالستار نیازی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام
نئے صفحات