صائم چشتی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:19، 19 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====تاجدار زماں ، مالک دو جہاں، کب تیرے در پہ تیرا غلام آئیگا==== تاجدار زماں، مالک دو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

تاجدار زماں ، مالک دو جہاں، کب تیرے در پہ تیرا غلام آئیگا

تاجدار زماں، مالک دو جہاں ، کب تیرے در پہ تیرا غلام آئیگا

کب میں دیکھوں گا کی ہریالیاں کب مدینے سے مجھ کو پیام آئیگا


سوچتا ہوں مدینے کو جب جاوں گا کیسے اداب سارے بجا لاوں گا

روک لوں گا میں سجدوں سے کیسے جبیں جب وہ کعبے سے بڑھ کر مقام آئیگا


مجھ کو معلوم ہے ہوگی اتنی خوشی، ختم ہو جائے گی یہ مری زندگی

میری مضطر نگاہوں کے جب سامنے روضہ پاک خیر الا نام آئیگا


عاشقو، ذکر ان کو سناتے رہو، یاد آقا میں روتے رلاتے رہو

بس یہی کام ہے وہ خدا کی قسم روز محشر تمہارے جو کام آئیگا


کس قدر ہوگی فرصت فزا وہ گھڑی ، کس قدر ہوگی راحت نما وہ گھڑی

زائرین مدینہ کی فہرست میں جب خطا کار صائم کا نام آئیگا


شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی