شکیل اعظمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


"شکیل اعظمی"

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

بہت کم وقتوں میں پوری اردو دنیا میں اپنا اعتبار قائم کرنے والے شاعر شکیل اعظمی اپنے جدید لب و لہجے کی بنیاد پر بہت ہی ممتاز و محترم ہیں آپ اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے اپنے ننیہالی گاؤں سہریا میں 20 اپریل 1971 کو پیدا ہوئے. آپ کا آبائی وطن موضع سیدھا سلطان پور ہے جو اعظم گڑھ میں ہی واقع ہے. آپ کے والد کا نام وکیل احمد خان اور والدہ کا نام ستارا النساء خان ہے. والدہ کے انتقال کے بعد آپ کی پرورش آپ کی نانی نے کی. آپ مکتب پڑھ کر ممبئی چلے آئے اور پھر [[گجرات][ کے شہر بڑودہ چلے گئے. دو سال بڑودہ میں اور دو سال بھروچ میں رہنے کے بعد آپ سورت آ گئے اور وہاں دس برس گزارے،

ادبی سفر کا آغاز[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1984 میں آپ نے پہلی غزل بڑودہ میں کہی لیکن آپ کی شاعری سورت میں پروان چڑھی. فروری 2001 میں دوبارہ ممبئی آئے اور یہیں کے ہو کر رہ گئے. آپ کی شاعری کے اب تک سات شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں" دھوپ دریا "(1996) "ایش ٹرے" (2000) "راستہ بلاتا ہے" (2005) "خزاں کا موسم رکا ہوا ہے"(2010) " مٹی میں آسمان "(2012) "پوکھر میں سنگھاڑے" (2014) آپ کا ساتواں شعری مجموعہ "بنواس" جو اپنے موضوع کی انفرادیت سے ادبی حلقوں میں بیحد مقبول ہے، آپ کو آپ کی سابقہ کتابوں پر مختلف اردو اکادمیوں سے اب تک 16انعامات مل چکے ہیں. آپ گراں قدر گجرات گورو ایوارڈ اور کیفی اعظمی ایوارڈ سے بھی نوازے جا چکے ہیں. 1980 کے شعرا میں آپ کو ایک خاص مقام حاصل ہے مشاعرے کے سلسلے میں آپ امریکہ، کناڈا، دبئی، شارجہ، ابو ظہبی، بحرین، دوحہ، قطر ،کویت، ، سعودی عربیہ، مسقط، سری لنکا، اور نیپال وغیرہ کا سفر کر چکے ہیں. آپ خواص میں جتنے ممتاز ہیں عوام میں بھی اتنےہی مقبول ہیں آپ فی الوقت شہر ممبئی میں مقیم ہیں اور بہت تیزی کے ساتھ اپنے ادبی سفر پر رواں دواں ہیں<ref> نعت کائنات کے لیے عالم نظامی کا پیش کردہ تعارف </ref>


حمدیہ ونعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

سوشل میڈیا کے روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھئے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شخصیات  : شکیل جمالی | قمر صدیقی | معین شاداب | افضل الہ آبادی | راحت انجم | عزم شاکری | عالم نظامی | عبید اعظم اعظمی | عاصی بیاروی | انجم بارہ بنکوی | قتیل شفائی | انس نبیل | اسیر برہانپوری | اقبال اشہر | طاہر فراز | زبیر گورکھپوری | محمودالحسن ماہر | سید مناظر حسن اشرف | لکشمن شرما واحد | عزیز نبیل | شکیل اعظمی | | حسن فتح پوری | خالد ندیم | دانش جاوید | نظر بجنوری | کاشف ابرار | ماجد دیوبندی | ہاشم فیروزآبادی | نعیم اختر خادمی | طاہر فراز | لکشمن شرما واحد | عمران عطائی | سید مناظر حسن اشرف | الطاف ضیاء | زبیر گورکھپوری | شکیل اعظمی | حق کانپوری | اجمل سلطانپوری | شبنم جبلپوری | گنیش بہاری طرز | ندیم صدیقی | شعور اعظمی | عرفان جعفری | مشتاق احمد مشتاق | واحد انصاری | صابر فریدی | تبسم عزیزی | شکیل عارفی | جاوید عاصی | حبیب ہاشمی | عقیل نعمانی | ساز الہ آبادی | عمران گونڈوی | اثر صدیقی |


نئے صفحات
نعت کائنات پر نئی شخصیات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]